سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر و فلسطین سیمینار مورخہ 5 فروری 2009 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس مورخہ 17 اور 18 جنوری 2009ء کو ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحر یک کے صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2008ء کا اہتمام کیا گیا۔ نماز عیدالاضحیٰ کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے ایک کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے ناظم ویلفیئر عارف جاوید، تحریک منہاج القرآن ضلع استورگویکوٹ کے ناظم غلام محمد، کوآرڈینیٹر اورنگزیب ایڈووکیٹ اور علاقائی مرکزی کمیٹی و دیگر رفقاء نے شدید سرد موسم اور برفباری کے باوجود اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود اور امیر پنجاب احمد نواز انجم، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، میاں مقصود احمد، شیخ ارشد، چوہدری محمد یعقوب، میاں منور حسین ڈوگر، الحارج رائے اعجاز احمد خان اور چوہدری سرور حسین مہمان خصوصی تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیراہتمام جبری شادی کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ 2 دسمبر کو ریڈ کراس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام سالانہ چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 7 نومبر 2008ء کو نارووال میں منعقد ہوئی۔ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہر مورخہ 21 نومبر 2008ء کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج نیوز، تحریک منہاج القرآن کا آفیشل خبرنامہ دیکھیں اور ہمیں اپنے تبصرے سے نوازیں تاکہ ہم اسے مزید بہتر طریقے سے پیش کر سکیں۔ شکریہ
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 12 نومبر 2008ء کو پاکپتن شریف کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ میں مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظمیات محترمہ راضیہ شاہین اور محترمہ صائمہ فیاض شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی مذہبی اور سیاسی تاریخ میں کبھی بھی جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا راستہ نہیں اپنایا گیا۔ ہم نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی ہمیشہ سختی سے مذمت کی ہے۔ تحریک منہاج القرآن ہمیشہ آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اور ہم نے کبھی بھی اس پر قدغن لگا کر یا غیراخلاقی انداز اختیار کر کے اپنا موقف منوانے کی کوشش نہیں کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں اشاعتِ دین اور اتحادِ امت کی دعوت کا کام کر رہی ہے اور آواز ایف ایم 103.1 ایسا مستقل ریڈیو ہے، جو اس عظیم تحریک کے پیغام کی ترویج کے حوالے سے کام کر رہا ہے، جسے پینڈل برطانیہ کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔
فہم دین، تزکیہ نفس، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف 2008ء کے آخری دن نماز فجر کے بعد مسجد کے صحن اور ہال میں تلاوت کلام پاک کے ساتھ انفرادی محافل ذکر و نعت بھی ہو رہی تھیں، جو ایک دیدنی منظر تھا۔ معتکفین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں دس دن کا اعتکاف گزارا جو ہماری زندگی کے بہترین دن ہیں۔ اس لیے یہ دس دن ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 27 ستمبر کو جامع المنہاج سے متصلہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے کیو ٹی وی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ پروگرام میں پیر امین الحسنات شاہ، ڈاکٹر فیاض رانجھا، خواجہ راحت حسین اور خواجہ پیر محمد یونس مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام نے شرکاء جمعۃ الوداع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ اس کے باوجود عالم مغرب میں اسلام کا تصور درست نہیں ہے۔ مغرب والوں نے اسلام پر دہشت گردی جیسے الزامات لگا کر اسے مزید دھندلا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے عالم مغرب میں اسلام کے دین امن، تحمل، برداشت اور معتدل دین ہونے کے تصور پر غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔
فہم دین، تذکیہ نفس، اصلاح احوال، توبہ اور آنسووں کی بستی شہر اعتکاف کا پانچواں روز جمعۃ المبارک کا تھا جس کی تیاری کے لیے معتکفین نے نماز فجر اور اشراق کی ادائیگی کے بعد ہی تیاریاں شروع کر دیں۔ تمام حلقہ جات گیارہ بجے تک خالی ہو چکے تھے اور معتکفین نماز کے لیے مسجد جانا شروع ہو گئے تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.