سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
15ستمبر 2023 بروز جمعۃالمبارک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ملکوال ( ایگرز )کے پلیٹ فارم سے بچوں کا ہفتہ وار حلقہ درود منعقد ہوا۔ جس میں 20 بچوں نے شرکت کی اور نبی کریمﷺ کی بارگاہ میں درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
مراکز علم کے معلمین و منتظمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ کا انقعاد کیا گیا جس میں مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس(ناظمہ زونز اے)، محترمہ ہاجرہ قطب اعوان (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے) اور محترمہ مصباح مصطفی (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی ولادت کے جشن کو ’’راحت القلوب فی حب الرسول‘‘ کے عنوان سے منائے گی، منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے 400 سے زائد خواتین سکالرز نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 171 کے زیرِاہتمام 17 مختلف مقامات پر مرکز علم کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان مراکز کو قائم کرنے کا مقصد عوام میں اخلاقی ،علمی اور شعوری اقدار کی بحالی کیلئے کوشش کرنا ہے۔
منہاج القران ویمن لیگ حیدرآباد سندھ کی ضلعی ٹیم اور قاسم آباد کی تحصیلی ٹیم نے آمد ربیع الاول کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں ضلعی صدر محترمہ نسرین جمشید، ناظمہ محترمہ مہوش صفدر، ناظمہ دعوت محترمہ ثناء مبشر اور قاسم آباد کی تحصیلی صدر محترمہ نجمہ صفدر نے ویمن لیگ حیدرآباد کے زیراہتمام ہونے والی میلاد کانفرنس کے لیے ہال کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد ضلع 2 کے زیرِ اہتمام فقیدالمثال سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی جس میں ڈاکٹر فرح ناز ( صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان) اور محترمہ انیلہ الیاس (مرکزی ناظمہ زونز اے) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی زون کی تمام عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی ناظمات زونز محترمہ انیلا الیاس اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد محترمہ انیلا الیاس (مرکزی ناظمہ زونز اے) اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (مرکزی ناظمہ زونز بی) نے محترمہ فوزیہ جنید (زونل ناظمہ کراچی)، نصرت رعنا (صدر ویمن لیگ کراچی)، ثناء نوید (ناظمہ ویمن لیگ کراچی) کے ہمراہ آغوش کمپلیکس کراچی کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل سرگودھا کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظہ سحر عنبرین (مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی جانب سے منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس میں عرفان الہدایہ قرآن کلاس کا آغاز کیا گیا جسکا افتتاح (ناظمہ زونز اے) محترمہ انیلا الیاس اور (ناظمہ زونز بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور زونل ناظمہ کراچی محترمہ فوزیہ جنید نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے شمالی پنجاب زون کے مختلف اضلاع (اٹک، راولپنڈی شمالی اور مری) کا تین روزہ تنظیمی دورہ اور مختلف مقامات پر تنظیمی و تربیتی ورکشاپس اور میٹنگز کی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام کوٹلی اور کھوئی رٹہ میں 5 روزہ اسلامک لرننگ کورس کی اختتامی تقریب
منہاج القران لیگ پی پی 167 لاہور کے زیراہتمام پیغامِ امام حسینؑ کانفرنس
کورس کے چوتھے روز محترمہ رافعہ عروج ملک نے تجوید کلاس میں نون ساکن نون تنوین کے قواعد بتائے اور فقہ کلاس میں بنیادی فقہی احکام کے ساتھ تین احادیث مبارکہ حفظ کروائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نیو سٹی فیز ٹو واہ کینٹ میں یوسی لیول کے ذمہ دران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (سنٹرل ناظمہ تنظیمات)، محترمہ حدیقہ بتول (زونل ناظمہ شمالی پنجاب)، محترمہ سحر عنبرین (سنٹرل ناظمہ دعوت و تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.