سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
2022 میں آنے والے سیلاب کے باعث جب پاکستان کا 60 فیصد حصہ پانی میں ڈوب چکا تھا اور سیلاب متاثرین بے سروسامان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر تھے، تو تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کی جانب سے تمام تر سرگرمیاں مؤخر کر کے تنظیمات کو امداد سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات دی گئیں۔
شعبہ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پندرہ روزہ علم المقامات کورس انعقاد پذیر ہوا۔ اس کورس میں قاری سید خالد حمید کاظمی نے طالبات کو قرآن کریم کی قرآت کے مختلف لہجات سے متعارف کروایا۔آپ نے روزانہ کی بنیاد پر ان مقامات کی مشق کروائی اور طالبات سے سابقہ اسباق سن کر اُن کی اصلاح بھی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ دعوت و تربیت نے خواتین کے لئے پندرہ روزہ آنلائن نعت کورس کا اہتمام کیا ہے جس میں توفیق احمد توفیق اور قاریہ سدرہ انور نے طالبات کو بہترین انداز میں مدحت مصطفیٰ ﷺ کرنے کے لئے نعت پڑھنے کے خوبصورت اسلوب سکھائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ نظامتِ دعوت و تربیت نے خواتین کے لئے آنلائن خطابت و نقابت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں صفدر علی محسن اور حافظہ سحر عنبرین نے تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بتول مشتاق نے ضلع دیپالپور کی تحصیلات بصیر پور، دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم کا تنظیمی وزٹ کیا جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔
جامعہ ام الکتاب ملحقہ جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سالانہ خواتین کانفرنس بعنوان امومت، امامت و امت منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز نے کیا اسلام عورت کو گھر میں بند کرتا ہے؟کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کانفرنس میں طالبات سمیت دیگر خواتین راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے پاکپتن اور عارف والا کا تنظیمی وزٹ کیا، جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔ وفد میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے ضلع جڑانوالہ کی تحصیل بچیانہ اور یو سی باہمنی والہ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وفد میں نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی بتول مشتاق اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام رفاقت تذکیر سیشن 2 کا انعقاد کیا جس میں آل پاکستان تنظیمات کی جانب سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔
منہاج القران ویمن لیگ ملتان کے زیرِ اہتمام 29 نومبر 2022 کو میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر اورسسٹرزمنہاج نعت کونسل لاہورنے خصوصی شرکت کی۔ سرپرست اعلی منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان پروفیسر ہما اسماعیل نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع دیپالپور کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام 28 نومبر2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب زونل ناظمہ محترمہ بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی سکالر محترمہ کلثوم طارق نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کی جانب سے ضلع چکوال اور ضلع تلہ گنگ کی تقسیم کے بعد اضلاع اور تحصیلات کا دورہ کیا گیا، جس میں تحصیل و ضلع چکوال اور تحصیل چوآسیدن شاہ اور ضلع تلہ گنگ کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج القران ویمن لیگ ٹبہ سلطان پور کے زیرِ اہتمام 23 نومبر 2022 کو میلاد النبیﷺ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی مصباح مصطفی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اےمحترمہ صبا اسلم بھی انکے ہمراہ تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیراہتمام 20 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نےشرکت وگفتگو کی۔ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد محترمہ سدرہ انور کی جانب سے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.