سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کہوٹہ (راولپنڈی) کے زیرِاہتمام 22 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی دنیا میں کوئی کسی پر احسان کرتا ہے تو جس پر احسان کیا جاتا ہے وہ ساری زندگی اپنے محسن کو محبت و ادب کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام مظفرآباد کے علاقہ گوجرہ میں20 نومبر 2022 کو میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ شرکاء کانفرنس سےگفتگو کرتے ہوئے رافعہ عروج ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کو ہر دم سامنے رکھتے ہوئے اپنے معمولات زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نارنگ منڈی کے زیرِ اہتمام 18 نومبر 2022 کو سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت اور گفتگو کی۔ محفل میں محترمہ بتول مشتاق، صدر ویمن لیگ نارنگ منڈی محترمہ فرحت شرافت، ناظمہ ثناء فاطمہ اور تحصیلی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کلرسیداں کے ذیلی ڈیپاٹمنٹ الھدایہ کےزیر اہتمام 19 نومبر سے 21 نومبر 2022 تک سہ روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مذہبی سکالر فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور محترمہ سمیہ اسلام نے بطور معلمہ فرائض سر انجام دئیے۔
منھاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیر اہتمام تحصیل یوسی مراڑپور میں 16 نومبر 2022 کو میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شکر گڑھ(نارووال)کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد جس میں مرکزی نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی ذاتِ اقدس امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز و محور ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو غوثُ الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا جبکہ صباء اسلم بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔ کانفرنس میں ہاجرہ نور نبی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام 12 نومبر 2022 کو کھوئی رٹہ میں پہلی بار میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، اس موقع پر مصباح مصطفیٰ بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا مرکزی وفد بلوچستان کے دورہ پر ہے جہاں مختلف تحصیلات میں میلاد مہم 2022 کے تحت محافل اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں خواتین سے ملاقات اور بات چیت کے ساتھ انہیں دین کی بنیادی تعلیمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور کے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے کیمپ میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جہاں ناظمہ زونز اے، زونل ناظمہ بلوچستان انیلا الیاس نے محفل میں شرکت کرنے والی خواتین سے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 11 نومبر 2022 کو مانجھی پور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز اے انیلا الیاس ڈوگر نے خصوصی خطاب کیا۔ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انیلا الیاس ڈوگر نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت ایمان کی بنیاد ہے۔ ایمان کی اصل کو پانےکے لئے ہمیں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اسی سے ہمارے لئے دونوں جہانوں میں نجات ممکن ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ PP 168 کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی گفتگو کی۔ محفل میں صدر ویمن لیگ لاہور نورین علوی، ناظمہ فہنیقہ اور PP 168 کی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بلوچستان زون کے زیراہتمام 9 نومبر 2022 کو ضلع صحبت پور میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ انیلا الیاس نے خصوصی گفتگو کی۔ محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ PP-100 جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2022 کو ماڈل سکول گنگاپور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ محفل میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.