سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چھٹہ شمالی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقادکیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام انوار المدینہ جامعہ للبنات تراڑ کھل ٹنگی گلہ میں محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِ اہتمام 15 نومبر 2022 میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بتول مشتاق نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو منہاج ماڈل سکول میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر کے صدر پیر سید ابرار شاہ اور ضلع کوٹلی کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی۔
سیدنا غوثِ اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِاہتمام محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈائیریکٹر کورسز شعبہ عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا شرقی کے زیرِ اہتمام یکم دسمبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم پر مشتمل وفد نے 7 سے 9 دسمبر 2022 کو ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، چوک اعظم، فتح پور اور چوبارہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ناظمہ جنوبی پنجاب زون مصباح مصطفیٰ اور نائب ناظمہ سینٹرل پنجاب زون اے صباء اسلم کر رہی تھیں۔ مذکورہ دورے کے دوران وفد نے ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور رفاقت سازی مہم 2023 اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 26 نومبر 2022ء جرمنی کے شہر میونچن گلیڈ باخ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان و وابستگان سمیت مسلم کمیونٹی کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
فضہ حسین قادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ میں شریک طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کی طالبات کا انتہائی محبت و شوق سے نعت خوانی کرنا یقیناً ان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کا واضح اظہار ہے جو کہ اس دور میں نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام محفل میلادﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ خیبر پختونخواہ ارشاد اقبال اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ امت کے ایمان کا مرکز و محور اور حقیقی اَساس ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گوجرہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محفل نعت ہوئی، جس کے بعد منہاج ویمن لیگ کی سکالر نے خطاب کرتے ہوئے ’’محبت مصطفیٰ ﷺ اصل ایمان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے گھر گھر تک محبت مصطفیٰ ﷺ کا پیغام پہنچایا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گجرات کی تحصیل بھاگووال کلاں میں منہاج ماڈل سکول میں محفل میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ کی رہنماء صائمہ نور نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات اقدس امت کے لیے رول ماڈل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک تحصیل فتح جھنگ کے زیرِاہتمام 29ویں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مرکزی نائب صدر محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغامِ رسالت کو سمجھنا اور سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی محبت مصطفیٰ ﷺ کا تقاضا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے علاقہ مینور میں محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج ویمن لیگ کی زونل ہیڈ گلگت بلتستان محترمہ عائشہ مبشر نے خطاب کیا۔ محفل کے بعد محترمہ عائشہ مبشر نے ایم ایس ایم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لوگوں کے گھر گھر جا کر راشن پیک بھی تقسیم کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔ محترمہ صائمہ نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دامن سے وابستہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حضور ﷺ کے ساتھ عشق و ادب کی داستانوں کو دھرایا جائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.