سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خیبرپختونخوا زون میں ربیع الاول کے پروگرامز اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ خیبرپختونخوا زون میں ربیع الاول بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی برلن کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی محترمہ عظمیٰ طارق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے نسبت و تعلق ہی ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ (جنوبی) کے زیرِاہتمام تحصیل مرالی وآلہ میں میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خطاب کیا۔ انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی و حبی تعلق استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی اتباع ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وہاڑی کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز محترمہ انیلا الیاس نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مومنین پر اللہ رب العزت کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنا حبیب مصطفیٰ ﷺ عطا کیا۔ ایمان کا مرکز و محور آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ مبارکہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر محترمہ سدرہ کرامت نے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید نے بڑے بلیغ انداز سے جملہ نوع انسانی کو اس نعمت اور فضل و رحمت کو یاد رکھنے کا حکم دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 39ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین کی بھرپور شرکت اور اس کے متعلق دیگر ہدایات کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کی جانب سے ملک بھر کی تنظیمات کے ساتھ مینار پاکستان کے سبزہ زار سے خصوصی آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام 3 اکتوبر 2022 کو میونسٹر میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں محترمہ خدیجہ نواز نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا رسول الله ﷺ کی سیرتِ طیبہ صرف عالمِ اِسلام کے لیے نہیں بلکہ پورے عالمِ اِنسانیت کے لیے عظیم نمونۂ حیات ہے۔ رسول الله ﷺ خُلقِ عظيم كے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے ’’حضور نبی اکرم ﷺ کی اپنی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف روایتی انداز میں میلاد نہیں منانا بلکہ آقا کریم ﷺ کی سیرت کا عرفان حاصل کرنا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام ڈوزلڈوف میں 2 اکتوبر 2022ء کو خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں محترمہ خدیجہ نواز نے ’’ذکر مصطفی ہر غم کا مداوا‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جسموں اور بدنوں کی روحانی راحت و سکون کے لیے ذکر مصطفیٰ ﷺ ہی ہر درد کا مداوا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایگرز کے بچوں کی چوتھی سالانہ میلاد کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ننھے منھے بچوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس سے القادریہ ہاوس تک مشعل بردار ریلی نکالی۔ اس موقع پر بچوں نے الیکٹرک مشعلیں اور غبارے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک بچے عربی نعتیں بھی پڑھ رہے تھے۔ ریلی کے القادریہ ہاوس پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کا استقبال کیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی رضا کاران ٹیم نے منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ کے ضلع دادو کے علاقہ سیدہ آباد میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے تعاون سے سیدہ آباد میں خیمہ بستی آباد کر دی گئی ہے اور متاثرین کو دو وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے استقبالِ ربیع الاول و میلاد مہم 2022 کے انتظامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مصطفوی معاشرہ کے قالب میں ڈھالنے کے لیے خواتین کا دینی، تعلیمی، سماجی، دعوتی و فلاحی کردار ناگزیر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’میلاد مہم 2022‘‘ کا سلوگن جاری کر دیا گیا۔ مغز قرآن، روح ایمان، جانِ دین ہست حُب رحمۃ اللعالمینﷺ اس سال منہاج القرآن ویمن لیگ اس سلوگن کے تحت مرکزی سطح پر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں آن لائن سیشنز، کورسز اور فیلڈ کی سطح پر سینکڑوں مرکزی کانفرنسز، ہزار ہا کی تعداد میں محافل میلادالنبی منعقد کروائے گی۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے وقت کے خوف ناک حالات و واقعات سیلاب متاثرہ بچوں کے ذہنوں میں نقوش ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے 3 کروڑ سیلاب متاثرین بے یار و مددگار 20 کروڑ عوام کی امداد کے منتظر ہیں۔ آئیے ان معصوم چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں بحیثیت قوم اپنا کردار ادا کریں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیمیں ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ نیچے دیئے گئے اکاؤنٹس اور لنک پر عطیات دے کر زندگیاں بچانے میں ان کا ساتھ دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویمن لیگ فیصل آباد کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں بصیرہ جدید، ببٹ مونگڑ، بستی کھوکھراں اور دیگر مقامات پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ ان کیمپس میں 1200 خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی میڈیکل ٹیم کا کہنا تھا کہ متاثرین کی خدمت کرنا ہم سب کا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.