سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی و خدمت دین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کیپٹل زون نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ جنید مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے فہم دین پراجیکٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 160 میں فہم دین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ نورین علوی اور محترمہ فہنیقہ ندیم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں ویمن اعتکاف 2022 میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، نائب ناظمہ محترمہ انیلا الیاس اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وائس کے زیراہتمام وائس کی فیلڈ ڈائریکٹرز کا آنلائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں اور اضلاع سے وائس ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے وائس کے پلیٹ فارم سے اپنی کاکردگی رپورٹ پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ’’گھریلو مشکلات اور رزق کی تنگی کے اسباب اور بچاؤ کے طریقے‘‘ کے موضوع پر تربیتی خطاب بھی دکھایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے فہم دین پراجیکٹ کے سلسلہ میں خانیوال کا دورہ کیا، جس میں نائب زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ مصباح مصطفیٰ اور کوآرڈینیٹر دروس قرآن محترمہ صباء اسلم شامل تھیں، انہوں نے منہاج ویمن لیگ میاں چنوں کی ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا میں منعقدہ 3 روزہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے نفس اور شیطان کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نفس اور شیطان انسان کے دو بڑے دشمن ہیں، جن کو پہچان کر قابو پانا کامیابی ہے۔ انسان کو سب سے پہلے دھوکہ دینے والا نفس ہے، جس کے بعد نفس اپنے حملوں سے انسان کو متکبر بھی بنا دیتا ہے۔
منہاج ویمن لیگ ڈیلاس امریکا کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سسٹرز اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج سسٹرز لیگ امریکا کی رہنماء ڈاکٹر مایہ ناز نے اظہار خیال کرتے ہوئے ’’سیرت النبی اور خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے گوشوں سے آج ہمیں عملی زندگی گزارنے کا اسوہ تلاش کرنا ہے۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں منعقدہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے دوسرے روز صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اجتماعیت اور جماعت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی اور کامیاب دعوتی عمل میں جماعت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعت اور جماعت کے ساتھ جڑے رہنے میں ہی کامیابی ہے۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا سپین میں ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی خدمت کرنا اور منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی کا تعلق ہونا ایک بہت بڑی نعمت الہی ہے، جس پر ہمیں اجتماعی شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دعوت دین اور منہاج القرآن کا تجدیدی کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا وہ کام ہے، جس پر ہمیں طور کارکن فخر ہے۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے منہاج سسٹر لیگ یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں 21 مئی سے منعقد ہونے والے ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ یورپ کی صدر ڈاکٹر بشریٰ ریاض اور منہاج ویمن لیگ سپین کی ایگزیکٹیو اور پورپی سوشل میڈیا ٹیم نے کیمپ میں تشریف لانے پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام خواتین شہراعتکاف 2022ء میں شریک ہونے والی معتکفات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی معتکفات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کے بچوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف 2022ء کا جائزہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر فرح ناز کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی کمیٹی سمیت تمام کمیٹیوں کی سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی سربراہان نے اپنی اپنی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ مرکزی صدر فرح ناز کو پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 155 کے زیرِ اہتمام ’’فہم دین ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ نورین علوی، ناظمہ لاہور محترمہ فہنیقہ ندیم اور نائب ناظمہ نصرت رفیق نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ مڈلینڈ ٹیم کی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں مڈلینڈ کی 10 زونل ٹیموں کی عہدیدار بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر مڈلینڈ ٹیم کی عہدیداروں نے ورکنگ پلان، کارکردگی رپورٹ، دعوۃ پراجیکٹ اور مختلف زونز کے نتائج کے حوالے سے ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو اگاہ کیا، جسے انہوں نے سراہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.