سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ برطانیہ کی ایگزیکٹیو ٹیم نے ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے برمنگھم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ٹیم کی ممبران نے منہاج ویمن لیگ یوکے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں منہاج ویمن لیگ یوکے کی مختلف زونل صدور کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یوکے کے زیراہتمام ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ یوکے کی 38 تنظیمات اور برطانیہ بھر سے منہاج ویمن لیگ کی 400 ایگزیکٹیو ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویمن لیگ یوکے کے دعوتی پراجیکٹ کی کامیابی میں تمام ممبران کا کردار ہے، جس پر وہ تمام مبارکباد کی مستحق ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ملک بھر کی عہدیداران و ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس بسلسلہ فہم دین پراجیکٹ منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے سوشل میڈیا کو دعوت دین کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواتین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل میں تعلیم یافتہ ماں کا کردار مرکزی ہے، قرآن و سنت کے تابع گزرنے والی زندگی ہی کامیاب زندگی ہے، اچھا اخلاق رزق اور زندگی میں برکت کا سبب بنتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف میں حلقات التربیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں معتکفات خواتین کی روحانی بالیدگی کے ساتھ تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے۔ حلقات التربیہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی اسکالرز کے لیکچرز پر مشتمل 9 تربیتی حلقہ جات شامل ہیں۔ ویمن اعتکاف 2022 کے پہلے روز تربیتی حلقہ جات میں قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بنیادی اصول پڑھائے کے ساتھ ساتھ عملی مشق کے ذریعے نماز پڑھنے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف میں بعد از نمازِ عصر استقبالیہ تقریب ’’مجالس الاعتکاف‘‘ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’خلوت نشینی کے آداب‘‘ پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین شہراعتکاف میں پاکستان کے طول و عرض سے دل کی دنیا بدلنے کی نیت سے تشریف لائی، اللہ تعالیٰ ان کی نیات کو قبول فرمائے۔
شہر اعتکاف (توبہ اور آنسوؤں کی بستی) ویمن اعتکاف گاہ میں معتکف سیکڑوں خواتین کے لیے جہاں روحانی بالیدگی اور اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے وہیں خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی اسکالرز کے زیرِ نگرانی 9 تربیتی حلقہ جات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد خواتینِ معاشرہ کو حقوق العباد، صحبت صالح کی اہمیت، انفاق فی سبیل للہ اور قرون اولیٰ کی خواتین کے کردار کو مشعل راہ بنا کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔
منہاج کالج برائے خواتین میں ’’رمضان المبارک محاسبہ نفس اور تعمیر و تطہیرِ کردار کا مہینہ‘‘ کے موضوع پر تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا تھا، اس کی اختتامی نشست و افطار ڈنر میں محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات سے ’’صبر و استقامت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک عبادت و ریاضت میں اضافہ و سبقت کا مہینہ ہے۔ بلاشبہ رمضان المبارک روزہ داروں کو اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر بھوک اور پیاس برداشت کر کے عملی طور پر صبر کا درس دیتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بچوں کیلئے تیسرے سالانہ نفلی اعتکاف کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ ایگرز کی رہنماؤں نے اجلاس میں بتایا کہ بچوں کیلئے نفلی اعتکاف کا مقصد نسل نو کو دین اسلام کی عبادات کے تصور ذہن نشین کروانا ہے۔ اجلاس میں فضہ حسین قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر و دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد وائس کے زیراہتمام رمضان المبارک کی آمد پر اہل علاقہ میں سے مستحقین کے لیے رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کے تعاون سے وائس کی ٹیم محترمہ نسیم صابر گجر، محترمہ غلام فاطمہ اور محترمہ مسرت انجم نے حافظ آباد میں 10 مستحق خاندانوں تک رمضان راشن پیکج پہنچایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ مرکزی آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر محترمہ فضہ حسین قادری کو منہاج ویمن لیگ کے آئندہ کے اہداف، خواتین کے اجتماعی اعتکاف بارے بریفنگ دی گئی۔ محترمہ فضہ حسین قادری نے منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کو سیدہ کائنات کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ تمام عالم انسانیت بالخصوص خواتین کیلئے عملی نمونہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا احسان اور انعام ہے کہ اس نے ہمیں حضور اکرم ﷺ کا امتی بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے خواتین پر خاص انعام اور احسان فرمایا ہے کہ ان کے لئے سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ اور ذات مبارکہ کو رول ماڈل بنا دیا۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی خوشنودی حضور اکرم ﷺ کی خوشنودی ہے اور حضور اکرم ﷺ کی خوشنودی اللہ کریم کی خوشنودی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کارپی کی ٹیم نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کارپی کی عہدیداروں، کارکنان اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کارپی کی ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، جسے انہوں نے سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بریشیاء کی ٹیم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی رہنماوں نے بریشیاء میں منہاج ویمن لیگ کی کارکردگی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے منہاج ویمن لیگ کے کمیونٹی کردار بارے بھی بریفنگ دی۔ ملاقات میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکردگی کو سراہا۔
منہاج سسٹرز لیگ ڈنمارک کی ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی تربیتی و روحانی نشست کا انعقاد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک زون ون کے صدر سید محمود شاہ، منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرتی ترقی میں نمایاں مقام دیا ہے۔ اسلام ہی نے خواتین کے حقوق کا اصل محافظ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.