سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 167 کے زیرِاہتمام ’’محفلِ غوث الثقلین‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے اُنہوں نے تعلیماتِ غوث الاعظم کے موضوع پر گفتگو کی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ’’فہم دین ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نے ’’آؤ فکر قائد کو فروغ دیں‘‘ کے عنوان سے مہم کا اعلان کیا۔ فہم دین ٹریننگ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جس کے بعد محترمہ سدرہ کرامت نے فہم دین پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سافٹ ویئر کی ٹریننگ کے متعلق چند ضروری ہدایات دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود و فکر اور ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ ڈگری کی صدر محترمہ عافیہ نے شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت زونل ناظمہ سندھ محترمہ عائشہ مبشر نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں حلقات درود و فکر اور عرفان الھدایہ کے شارٹ کورسز کے دوبارہ اجراء پر غور کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی ضلع قصور کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر نے خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد محفل میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور کی نظامتِ دعوت و تربیت کے زیرِاہتمام دسویں سالانہ محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ کلثوم طارق نے ’’عشق مصطفیٰ ﷺ کی برکات اور صحابہ کرام کی زندگی میں محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت‘‘ بیان کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے دورہ بلوچستان کے دوران جعفر آباد میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جس میں زونل ناظمہ بلوچستان محترمہ انیلہ الیاس نے خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد محفل میں شریک ہوئی۔ محترمہ انیلہ الیاس نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج سبی کا وزٹ کے دوران محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر دعوت و تربیت ڈیپارٹمنٹ سحر عنبرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ’’صحابیات رسولﷺ کی تعلیمات اور دور حاضر میں خواتین کی خدمت دین کے لئے ذمہ داریاں‘‘ بیان کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدیہ اقراء مبین نے الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کا تعارف بالخصوص ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز اور دیگر کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوئٹہ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ میں زونل ناظمہ بلوچستان انیلہ الیاس نے ’محبت مصطفیٰ ﷺ ایمان کی بقاء کی ضامن ہے‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان دراصل تعلقِ مصطفیٰ ﷺ ہی کا نام ہے۔ اگر یہ تعلق استوار نہ ہو تو کوئی شخص ایمان کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کا معیار اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ دنیا و مافیہا کی ہر شے سے بڑھ کر حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات سے محبت کی جائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے منہاج القرآن ماڈل سکول راڑا شم ضلع موسیٰ خیل (بلوچستان) کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد کی سکول کے اساتذہ کرام اور سٹاف کے ساتھ تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی زونل ناظمہ بلوچستان محترمہ انیلہ الیاس نے منہاج القران ویمن لیگ کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی 5 رکنی تنظیم تشکیل دی گئی۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں نائب زونل ناظمہ محترمہ مصباح مصطفیٰ اور ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ محترمہ صائمہ نور شامل تھیں۔ تقریب میں سابقہ زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ چوہدری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اور نظامت تربیت کے تعاون سے فہم دین سافٹ ویئر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ میں کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹیو ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کراچی، کشمیر، کے پی کے، سندھ اور منہاج ویمن لیگ بلوچستان سے خواتین نمائندگان نے ورکشاپ میں آنلائن شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینیئر رہنماء محترمہ شاہدہ مغل بھی موجود تھیں۔ محفلِ پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد حمد باری تعالیٰ اور نعت رسولِ مقبول کے نذرانے پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام علی پور کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کا عظیم الشان اجتماع بسلسلہ میلاد النبی ﷺ ’’میلاد کانفرنس‘‘ منعقد ہوا، جس میں علی پور کے دور دراز علاقوں سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کے اظہار کی عملی صورت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایم ایس ایم سسٹرز کی نئی ایگزیکٹو ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میںصدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز اور ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز پاکستان کی ٹیم کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں 9 رکنی ٹیم کو ذمہ داری سونپی گئی۔ آمنہ مغل کو صدر، ہنیئم مریا اور سارہ وڑائچ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹریز کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے ذیلی سوسائٹیز/ کلبز کی ہیڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ’’عرفان الہدایہ‘‘ کے زیرِاہتمام خواتینِ معاشرہ میں سیرت الرسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اسوہ رسولﷺ کو زندگیوں میں اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ملک بھر میں 50 مختلف مقامات پر تین روزہ دروسِ عرفان السیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ ان دروس میں ملکی و غیر ملکی سطح پر عامۃ الناس اور بالخصوص خواتین کو حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں سے روشناس کروانے کے لیے مرکزی سطح پر 5 روزہ آن لائن دروسِ عرفان السیرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالرز ڈاکٹر فرح ناز، محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر، محترمہ حبیبہ اسماعیل اور محترمہ عائشہ مبشر نے لیکچرز دیئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.