سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے 19 اگست تا 22 اگست اندرون سندھ کا 8 روزہ وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران وفد نے 19 شہروں میں محرم الحرام کی نسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنسز اور محافل ذکر اہل بیت اطہار علیہم السلام میں شرکت کی۔ وفد میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر اور سیکرٹری کوآرڈینیشن فیلڈ محترمہ حاجرہ قطب اعوان شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کڑیانوالہ کے زیرِاہتمام حاجیوالہ میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب علیھا السلام تقویٰ و طہارت اور جرات و متانت میں خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور جملہ فورمز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں ویمن لیگ کی جانب سے محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی) اور محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے خصوصی شرکت کی۔
جڑانوالہ میں منہاج القرآن و جملہ فورمز کی تقریب حلف برداری منعقد کا انعقاد ہوا، جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں جڑانوالہ کی تنظیمات کو’’تقرری نوٹیفیکیشنز‘‘ دیئے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مرکزی فورمز کے عہدیداران, علامہ رانا محمد ادریس، محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام اوکاڑہ شہر کی تاریخ میں پہلی بار محرم الحرام کی مناسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ڈائریکٹر کورسز الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل، سیکرٹری فیلڈ کوآرڈینیشن محترمہ حاجرہ اعوان، زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ فاطمہ سعید ، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شعبہ کورسز اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے عشرہ محرم الحرام میں 10 روزہ محافل، فکری نشستوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام میں پورے پاکستان میں ڈسٹرکٹ و پی پی سطح پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک ”محرم الحرام ماہ اعلائے کلمۃ الحق“ کے عنوان سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز تحصیل جہلم کے زیراہتمام بچوں کے لیے حج کی بنیادی معلومات کا تعارفی سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف ایج کلاس کے بچوں نے شرکت کی اور حج بارے معلوماتی سیشن میں بڑی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بچوں کو حج کی تمام اصلاحات بارے آسان فہم انداز میں بتایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی وفد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ ام کلثوم قمر نے ایگرز کلب کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں منہاج القرآن کے مختلف امتیازات اسے باقی تنظیمات سے جدا اور منفرد بناتے ہیں اسی طرح ایگرز ڈیپارٹمنٹ کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام فیلڈ ورکرز کے لیے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جہلم اور اس کی تحصیلات دینہ، پی ڈی خان اور سوہاوہ سے منہاج ویمن لیگ کی فیلڈورکرز نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ جلال پور گوجرانوالہ اور منہاج ویمن لیگ دینہ جہلم کے وفود نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت، زونل ہیڈ شمالی پنجاب محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب محترمہ رافعہ عروج ملک نے دونوں وفود کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور ڈائیریکٹر کورسز الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے قصور سٹی، پتوکی اور اوکاڑہ سٹی کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی اور تنظیمی اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت قائم بچوں کی تعلیم و تربیت کے ادارے ایگرز کلب کے زیراہتمام حج کے بابرکت و مقدس ماہ مبارکہ میں بچوں اور بچیوں کیلئے ”لبیک اللہم لبیک“ کے عنوان سے 14 جولائی تا 16 جولائی تک تین روزہ حج معلوماتی و تربیتی سیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سیشن کا مقصد بچوں کو حج کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا اور اسکی اہمیت و فضیلت سے آگاہ کرنا ہے۔
منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب اسلامی خطاطی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن بارسلونا مرکز میں مورخہ 4 جولائی کو کروایا گیا جس میں بارسلونا ، میڈرڈ اور دوسرے شہروں سے 17 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.