سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نارتھ پنجاب کے زیراہتمام آن لائن سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زون بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلات سے صدور و ناظمات کے ساتھ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز سمیت تقریبا پچاس ممبران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم محترمہ اقراء مبین، محترمہ حافظہ سحر عنبرین اور محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کلب کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ محترمہ ام کلثوم قمر اور کوارڈینیٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد مہمان خصوصی تھیں۔ ایگرز کلب گوجرانولہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ حورالعین حفیظ، ایگرز کے ممبر بچوں کی ماؤں اور دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کے ایگرز کلب کے قیام کو سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام، ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی یاد میں پیکر مہر و وفا، اخلاص و استقامت کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مادر تحریک، محترمہ رفعت جبین قادری صاحبہ نے خصوصی اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی لازوال خدمات کو خوبصورت الفاظ میں پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے نرسنگ کالج آف ڈی ایچ کیو جہلم کی لائبریری کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں کالج میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ راحیلہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) ، محترمہ ثمینہ کوثر (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ حافظہ سمیرا شاہین (فاضلہ منہاج گرلز کالج لاہور ) نے تقریب میں شرکت کی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحومہ ڈاکٹر نوشابہ حمید کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی بانی ممبر اور تحریک منہاج القرآن کی دیرینہ رفیقہ ڈاکٹر نوشابہ حمید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے لاہور میں 17 جون 2014ء کو ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی شہیدہ تنزیلہ امجد اور شہیدہ شازیہ مرتضیٰ کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر شہیدہ تنزیلہ امجد اور شہیدہ شازہ مرتضیٰ کی والدہ محترمہ اور بچوں کے بھی ساتھ تھے۔ انہوں نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ بھی پڑھی۔
منہاج ویمن لیگ پیر محل کا اجلاس اقراء تہذیب النسآء پارہ ٹاؤن پیر محل میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل پنجاب بی کی صدر اور نگران ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جون ظلم و بربریت کی داستان ہے جہاں ناحق 14 انسانوں کا خون بہایا گیا۔
ہلال پاکستان کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ راجہ طاہر لطیف، شریعہ ایسوسی ایٹ بلال صابر اور سوشل میڈیا و مارکیٹنگ کوارڈینیٹر محترمہ مریم منیر پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ڈائریکٹر دعوۃ اینڈ ٹریننگ پراجیکٹ محترمہ سحر مبین بھی اس موقع پر موجود تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل پنجاب اے کی زونل ہیڈ محترمہ رافعہ عروج ملک اور عرفان الھدایہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسز اقراء مبین نے گوجرانوالہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ پی پی 58 بی، پی پی 59 اور پی پی 61 میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.