سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5 جنوری (منگل) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ منہاج ویمن لیگ کے 33 ویں یوم تاسیس پر شہر شہر تقریبات منعقد کی جائینگی جبکہ کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے سید محبوب شاہ کاظمی کے گھر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ سدرہ کرامت (ناظمہ ویمن لیگ) نے تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک کا تعارف پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ’’محفلِ غوث الوریٰ‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین میں سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور افکار کے احیاء کا اہم فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
منہاج ویمن لیگ ضلع جہلم کی کنوئننگ باڈی تشکیل دے دی گئی، عالیہ نوید کو ضلعی صدر اور مریم نعیم کو ضلعی ناظمہ نامزد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ارشاد اقبال نے 12 دسمبر 2020ء کو منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا تنظیمی وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیراہتمام منعقدہ محفل گیارہویں شریف و شان اولیاء کانفرنس میں محترمہ رخشندہ باجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی بہترین پرورش ہی معاشرے کو ولی کی صحبت سے فیضیاب کرتی ہے، مائیں اپنے بچوں کو بچپن سے ہی اولیاء کی سیرت اپنانے کی تربیت دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں ترجمہ و تفسیر آنلائن کورس شروع ہو گیا، منہاج ویمن لیگ کی سکالرز طالبات کو آنلائن ترجمہ و تفسیر پڑھائیں گی۔ کورس میں عرفان الھدایہ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر مسز کلثوم طفیل نے ابتدائی تعارفی سیشن کنڈیکٹ کیا جبکہ مرکزی صدر منہاج ویمن لیگ مسز فرح ناز نے کورس کے آغاز پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کورس کی غرض و غایت سے اگاہ کیا۔
منہاج ویمن لیگ سرگودھا کی ٹیم نے صدر منہاج ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کی طرف سے تنظیمات کے مرکز وزٹ کے اقدام کو سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کے زیرِاہتمام بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں تلاوتِ قرآن پاک کے بعد نعت خواں محترمہ سبین صدیقی نے آقائے دو جہاںﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبیﷺ بعنوان ’’حبِ مصطفٰیﷺ وجہِ بقائے ایمان‘‘ 6 دسمبر 2020ء کو منعقد ہوئی۔ محفل میں مرکزی نائب ناظمہ انیلہ الیاس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، سابق ممبر ضلع کونسل، ماسٹر ٹرینر، چئیرپرسن المرکز ویمن ونگ)، عالیہ رضا ایڈوکیٹ اور مسز فرزانہ اجمل (پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ) مہمانان خصوصی تھیں۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج ویمن لیگ کی ملک بھر میں قائم تنظیمات کے لیے مختلف مہمات میں عمدہ کارکردگی پر تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے میلاد کمپین 2020، ممبرشپ کمپین اور دیگر خصوصی مہمات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منہاج ویمن لیگ کی قائدین اور ٹیم ممبرز کو انعامات دیئے۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کے ساتھ فریدِ ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے شعبہ خواتین کی میٹنگ ہوئی، جس میں مسز فریدہ سجاد، طیبہ کوثر اور سحر غنی نے شرکت کی۔ مسز فریدہ سجاد نے سلسلہ تعلیماتِ اِسلام کی تاحال مطبوعہ 13 کتب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کو پیش کیں اور انہیں شعبہ کی ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مچھیانہ گجرات کے زیرانتظام نیو بندرال ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل میں محترمہ حافظہ سحر عنبرین (ڈائیریکٹر نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خطاب کیا۔
ایم ایس ایم سسٹرز بہاولپور نے 25 نومبر 2020 کو اسلامی کالونی بہاولپور میں قائم ’’دارالاطفال (یتیم خانے)‘‘ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایم سسٹرز کی ٹیم نے دارالاطفال کی سپرنٹنڈنٹ مسز اصغر کے ساتھ مل کر یتیم بچوں کا دن منایا۔
ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے نرسنگ سکول جہلم کی طالبات کے ساتھ مل کر فرانس میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ طالبات نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین رسالت کیخلاف نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بچیانہ منڈی جڑانوالہ کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوا، میلاد کانفرنس میں علاقہ بھر سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل زونل ہیڈ محترمہ رافعہ عروج ملک نے ’’حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ بقائے ایمان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایمان کی اصل ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.