سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان الہدایہ پراجیکٹ قرآن کلاس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں محترمہ ارشاد اقبال ناظمہ منہاج ویمن لیگ شمالی پنجاب اور مسز کلثوم طفیل ڈائریکٹر عرفان الہدایہ مہمان خصوصی تھیں۔
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپتال جہلم میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع اسلام اور ذمہ دار والدین تھا۔ سیمینار میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی شعبہ صحت سے منسلک مختلف خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام محفل میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں محسن انسانیت کانفرنس منقعد ہوئی، کانفرنس میں محترمہ سدرہ کرامت مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 162 کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں منہاج ویمن لیگ لاہور کی سکالر محترمہ کلثوم طارق نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ عارف والہ کے زیراہتمام منعقدہ میلاد کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سدرہ کرامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کے لیے بنیادی شرط ہے۔ ایمان محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔
ایم ایس ایم سسٹرز جہلم اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرسنگ سکول کی سٹوڈنٹس کے باہمی تعاون سے میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل کالا گجراں جہلم، ایم ایس ایم سسٹرز اور نرسنگ سکول کی سٹوڈنٹس نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ناظمہ محترمہ ثمینہ کوثر کی رہائش گاہ پر محفلِ میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظہ سمیرا شاہین (فاضلہ منہاج کالج فار ویمن لاہور) نے وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کیا۔
ایم ایس ایم سسٹرز ملتان کے زیراہتمام میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں ’’محسن انسانیت کانفرنس‘‘ منقعد ہوئی، جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد پی پی 106 کے زیراہتمام دروس سیرہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں قرآن سکالر محترمہ سیدہ ثمر فاطمہ نے ایمان کا مرکز و محور ’’محبت و اتباع رسولﷺ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ یہ دروس عرفان الہدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نئی تنظیم کی تقریب حلف برداری منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی 27 عہدیداروں نے مرکزی و صوبائی ذمہ داریوں کاحلف اٹھایا۔
منہاج ویمن لیگ شیخوپورہ(سینٹرل پنجاب بی) کے زیراہتمام حُبّ مصطفیٰ ﷺ، وجہ بقائے ایمان کے عنوان سے محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) نے کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج کالج فار ویمن میں نئی آنے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تعارفی اور تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کی زندگی کا اول آخر مقصد حصولِ علم ہے، انسان علم سے نہیں ادب سے سیکھتا ہے، ایک کامل مومن کی زندگی کا مرکز و محور جہد، جہاد اور اجتہاد ہے، خواہشات نفسانی کو کچل دینے کا نام جہاد ہے، منہاج کالج فار ویمن ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں علم بھی ہے اور تربیت بھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اپر سندھ کے زیراہتمام مختلف شہروں ٹنڈوآدم، نوابشاہ لاڑکانہ جکب آباد اور ڈھرکی میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا، محافل میں محترمہ عائشہ مبشر زونل ناظمہ سندھ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایمان کی حقیقت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کا مرکز و محور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام تیسری سالانہ کڈز محفل میلاد النبیﷺ HFC ہال میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ ایمن یوسف (مینجنگ ڈائریکٹر ایگرز پاکستان )، سعدیہ احمد ( کوآرڈینیٹرز ایگرز کلب پاکستان ) اور روحا بتول (زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب ایگرز) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، منہاج نعت کونسل نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.