سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، فورمز، زونز اور تعلیمی، تربیتی انسٹیٹیوشنز سے خصوصی آن لائن گفتگو فرما رہے ہیں۔ ان آن لائن اجلاسوں میں قبلہ حضور کو کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی جاتی ہیں اور حضور شیخ الاسلام اس موقع پر استعداد کار میں بہتری کےلئے ضروری ہدایات بھی فرماتے ہیں۔ اس ضمن میں مورخہ 22 جون 2020 (سوموار) کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا خصوصی آن لائن اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت حضور شیخ الاسلام نے فرمائی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی شریک اجلاس تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا، اللہ نے فرمایا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، انسانی صحت اور جان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات بھی بجا لاتے ہیں، ان کی قدرکی جائے، انہوں نے کورونا وائرس کی و باء کے دوران بے مثال خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبہ کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ WOICE اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مستحقین تک راشن پہنچانے کا اہتمام کیا گیا مگر اس بار چونکہ کورونا کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے کی وجہ سے مستحقین کی اضافی تعداد تھی، اس لئے راشن کا وافر مقدار بندوبست کیا گیا، جس کے اب تک تین فیز مکمل ہو چکے ہیں، اس بار دیئے جانے والے راشن میں عید پیکج بھی شامل ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ وائس نے لاک ڈاؤن کے ان مشکل ایام اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں انسانیت کی مدد کے لئے Woice Covid 19 Relief Program کے عنوان سے اپنا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔ جس کے دوسرے مرحلے الرحمہ میں وائس جہلم نے 110 مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے۔ راشن پیکجز کی تقسیم کا عمل ابھی جاری ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ ایم ایس ایم سسٹرز بھکر نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 22 مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے۔
منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین اور بچوں کے لیے 12 روزہ فن قرات، فن نعت اور فن خطابت کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک کو فِل کریں۔ کلاسز کا آغاز مورخہ 17 اپریل 2020 سے ہوگا جو بذریعہ زوم ایپ منعقد کی جائے گی۔ نوٹ: تمام کورسز فری کروائے جائیں گے۔
عرفان الہدایہ اور نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مو جودہ صورتحال کے پیش نظر فیملیز اور عامتہ الناس کیلئے قرآن لرننگ سیشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے 3 روزہ آن لائن ریفریشر کورس برائے قرآن سکالرز کی پلاننگ کی گئی ہے۔ اگر آپ یہ ٹریننگ سیشنز لینا چاہتی ہیں اور بطور قرآن سکالر سوسائٹی کیلئے اپنی خدمات کے لیئے تیار ہیں تو اس رجسٹریشن فارم کو فل کر کے ہمیں ارسال کریں۔ رجسٹریشن فارم ارسال کرنے کی آخری تاریخ مورخہ 14اپریل 20 ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم برائے اطفال EAGERS مری سٹی کیطرف سے بچوں نے اپنی جمع پونجی اور والدین کو دکھی لوگوں کا درد بن کر ان سے فنڈ ریزنگ کر کے 10 سفید پوش گھرانوں میں خود جا کر گھروں میں باعزت طریقے سے راشن پہنچایا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القران ویمن لیگ پشاور کے ذیلی فورم WOICE کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کی طرف سے 61 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم خواتین پر ویمن سمٹ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ویمن سمٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، تحریک انصاف کے پی کے سے رکن اسمبلی ملیحہ اصغر، صدر انصاف فیڈریشن شہلا خان نیازی، فوزیہ اصغر ڈاکٹر فرخندہ جبیں، راضیہ نوید، نصرت آمین، ارشاد اقبال، عائشہ مبشر، ام حبیبہ، انیلا الیاس، رابعہ خان اور عذرا اکبر نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین پر ’’ویمن سمٹ‘‘ منعقد ہوئی اور اختتام پر ریلی نکالی گئی۔ ویمن سمٹ میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مقررین کہا کہ حقوق نسواں کی آڑ میں کسی کو پاکستان، اسلام اور انسانیت کی مسلمہ اقدار کا جنازہ نہیں نکالنے دیں گی۔ کسی کو گالی دیکر حقوق کی آواز بلند کرنا محض شر انگیزی اور نظریاتی تخریب کاری ہے۔
ویمن ڈے 8 مارچ کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں خواتین پروفیسرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی عورت ہے، ویمن امپارمنٹ کا حقیقی تصور اسلام نے ہی دیا۔ اسلام عورتوں کے تمام حقوق کا محافظ ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں 8 مارچ کے حوالے سے ہونے والے ’عورت مارچ‘ کے بارے میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ، فرح ناز اور دیگر فریقین کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ کچھ تنظیموں کی طرف سے عورت مارچ کیا جارہا ہے، گزشتہ سال عورت مارچ کے موقع پر انتہائی مخرب الاخلاق اور بیہودہ سلوگن نمایاں کیے گئے تھے۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ 8 مارچ کو ویمن سمٹ منعقد کرے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی پوری ٹیم کو کامیاب رفاقت سازی و ممبر شپ مہم پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ شیخ الاسلام نے ایک ویڈیو پیغام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم، جملہ تنظیمات، کارکنان اور ذمہ داران کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی رفاقت سازی ویمن لیگ کا بہت بڑا عمل خیر ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.