سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 18 مارچ سے ”الحکمۃ“کے عنوان سے 5 روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہو گا جو 22 مارچ تک جاری رہے گا جس کا مقصد خواتین کی کیئر کونسلنگ، عصری تقاضوں کے مطابق ان کی تربیت، ویمن امپاورمنٹ کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنا اور خواتین میں تعلیمی، دعوتی رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ کیمپ میں منہاج القرآن کی ضلع اور تحصیل کی عہدیدار شریک ہونگی جن کی تعداد 8 سو سے زائد ہو گی۔
یوم خواتین 8 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ یوم خواتین پر عورت معاشرہ ساز، عورت خاندان کی اساس کے عنوان سے نیشنل پریس کلب میں تقریب اور بعد ازاں واک کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس میں کیا گیا۔
منہاج کالج آف شریعہ برائے خواتین ملتان میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلے میں منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام بک ایکسپو منعقد ہوا، بک فیئر میں ملتان بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر MSM سسٹرز کے زیراہتمام ’’محقق عصر‘‘ سیمینار بھی کروایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام قائد ڈے سلسلہ تقریبات میں ’’محقق عصر‘‘ سیمینار منعقد ہوا جس میں وجہیہ کرن سابقہ ناظمہ ایس ایم سسٹرز دینہ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء وطالبات بھی شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام خانہ فرہنگ ایران، ایرانی قونصلیٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن پشاور کے چاروں ٹاؤنز کی تنظیمات اور خواتین نے شرکت کی۔
منہاج کالج فار ویمن (بزم منہاج)کے زیراہتمام 12 مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کی طالبات کے درمیان ’’موبائل فون سے زندگی میں سکون ہی سکون ہے‘‘ کے موضوع پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم موضوع پر ہونے والے تقریری مقابلے میں جی سی یونیورسٹی، گریژن پوسٹ گریجوایٹ کالج، گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ، جامعہ نوریہ، رضویہ فیصل آباد، منہاج گرلز کالج کی طالبات نے حصہ لیا۔ طالبات نے موبائل فون کے فائدے اور نقصانات پر گفتگو کی، طالبات کے پر اعتماد لہجے اور معلوماتی گفتگو سن کر حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے راجن پور پی پی 296 کے تین سکولز کا وزٹ کیا، وزٹ میں منہاج القرآن ماڈل سکول، اقراء ہائیر سیکنڈری سکول، پاکستان پبلک سکول شامل ہیں، جن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پھالیہ میں خواتین کےلئے سلائی کڑھائی کے سکول (ہنر گھر) قائم کر دیا گیا، سکول کی افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سا ئینسز برائے خواتین میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 69ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف سکالر اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہما اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ان کی شخصیت کے جس بھی گوشے کا ذکر کریں ایک نیا جہان آباد نظر آتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ القادریہ 299 پر ہوئی، جہاں محترمہ ڈاکٹر فضہ حسین قادری کو منہاج ویمن لیگ کی طرف سے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے محترمہ فضہ حسین قادری کیساتھ ملک کر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
جامعۃ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام جامعہ ام الکتاب میں سیدہ کائنات کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ہیڈ محترمہ ادیبہ شہزادی نے سیدہ کائنات کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
حکومت پنجاب کی طرف سے یونیورسٹی آف فیصل آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں منہاج ویمن لیگ نے نمائندگی کی اور منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کی ہیڈ عائشہ مبشر نے شرکت کی۔ کانفرنس کا عنوان ’’Togather we are for Pakistan‘‘ تھا۔ عائشہ مبشر نے کانفرنس میں اظہار خیال کیا،
منہاج القرآن ویمن لیگلودھراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا پروگرام منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں منہاج ویمن لیگ لودھراں کی صدر ارشاد منظور، اسماء اشرف، ثناء مرزا، شازیہ عمران، مدیحہ ظفر، سعدیہ ظفر اور وجیہیہ بابر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کی دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ’’الحکمہ کیمپ 2020‘‘ کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی خواتین کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.