سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان ہما اسماعیل نے خطاب کیا۔ اجلاس میں منہاج ویمن لیگ ملتان کی رہنماء نازیہ، صدف نقوی، ندا اشتیاق، صباء صفدر، انعم مصطفےٰ، مسز خالد محمود، مسرت عابد، مسز احمد قریشی، اسماء جاوید، عسیرہ، ماریہ، عائشہ سلیم، نتاشہ اقبال، سحرش حبیب اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس‘‘ کی اختتامی تقریب 3 سمتبر 2019ء کو منعقد ہوئی، اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا کی طرف سے کیا گیا، قونصل جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور محمد باقر بیگی مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تاجر اتحاد پشاور کے رہنما خالد ایوب، خالد محمود درانی، محسن اور مرکزی ناظم تنظیمات برائے خیبرپختونخوا عبدالحئی علوی نے بھی شرکت کی۔
منہاج القران ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام جہلم کی 7 یونین کونسلز میں خواتین اور طالبات کے لئے قرآنی تعلیمات سے مستفید ہونے کے لئے 40 روزہ عرفان القران کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ ان کورسز میں منہاج القران ویمن لیگ جہلم کی مختلف قرآن سکالرز ثمینہ کوثر، آمنہ نصیر، رافعہ طاہر، روبینہ کوثر، مصباح فیصل، عالیہ نوید، خدیجہ انور، حافظہ غلیشاء، حافظہ پاکیزہ، مسز زین اور حافظہ ام زہرہ نے تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام یوسی کوٹلہ فقیر کی مکی مسجد سعیلہ میں 15 روزہ عرفان العقائد کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا آغاز 5 جولائی کو ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام منڈی احمد آباد میں بچوں کا دس روزہ سمر کیمپ منعقد ہوا، جس میں تقسیم انعامات کی تقریب 10 جولائی 2019ء کو ہوئی۔ سمر کیمپ اور اختتامی تقریب ڈمفریز سکول آف ایکسی لینسی احمد آباد اور ایگرز کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القران ویمن لیگ کے عرفان الہدایہ پروجیکٹ 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کے سلسلہ میں لاہور، اسلام آباد، روالپنڈی، واہ کینٹ، پشاور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں سمیت ملک بھر میں خواتین اور طالبات کے لیے قرآن کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔ طالبات و خواتین میں قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے ملک بھر میں قرآن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
منہاج ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام خواتین کے لیے 5 روزہ ’’آؤ دین سیکھیں‘‘ کورس منعقد ہوا، کورس کی اختتامی نشست میں منہاج القرآن یونیورسٹی کی فاضلہ سجیلہ سنبل چودھری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مصیبتوں سے نجات رجوع الی القرآن میں ہے۔ دور حاضر کا مسلمان قرآن سے دور ہوچکا ہے۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام جہلم کی 7 یوسیز میں 40 روزہ عرفان القران کورسز کی افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جہلم کے نواحی علاقے نٹائن میں عرفان القران کورس شروع ہو چکا ہے۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Woice کے زیراہتمام جہلم کی کچی بستیوں کے 40 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی مالیت کے 40 فوڈ پیکج (3000روپےفی کس) تقسیم کئے گئے۔ فوڈ پیکج تقسیم کرنے سے پہلے تمام خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔
منہاج القران لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام 90 سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم، چیئر پرسن المرکز ویمن ونگ جہلم)، محترمہ شکیلہ طاہر (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ نبیلہ احسان (پرنسپل MMS سعیلہ جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام معلمین و معلمات کے لیے 15 روزہ حلقات قرآن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر کورسز ٹرینر محمود مسعود نے لیکچرز دیئے۔ ورکشاپس میں پروفیسر سلیم احمد چودھری (نائب ناظم اعلی تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ یونین کونسلز کی کارکنان اور ویمن لیگ تحصیل PD Khan کی تحصیلی ٹیم نے ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ آنے والے ایونٹس کے حوالے سے ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
یم ایس ایم سسٹرز جہلم کی زیرنگرانی اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت 20 مستحق بچوں کو 8000 روپے مالیت کی نوٹ بکس خرید کر دی گئیں۔ نوٹ بکس کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Woice کی ڈپٹی کوارڈینیٹر کے گھر حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین اور طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فاتحہ خوانی کا اہتمام منہاج ویمن لیگ لودھراں کی صدر ارشاد منظور بیگم نے کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.