سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ونگ ایگرز فورم جہلم کے زیراہتمام 18 جولائی 2018ء کو یوسی گرمالہ میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا، جس میں صدر ویمن لیگ جہلم محترمہ صفیہ رفعت اور ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ ناصر نے خصوصی شرکت کی۔ یہ کیمپ محترمہ راحیلہ رفعت ناظمہ دعوت تحصیل جہلم کے زیرِ نگرانی منعقد ہواْ۔
منہاج سسٹرز لیگ سپین کے زیراہتمام خواتین کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ ورکشاپ میں سپین کے مختلف شہروں سے منہاج سسٹرز لیگ کی ممبرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کہا کہ خواتین مغرب کے رہنے کے باوجود یہ مت بھولیں کہ ان کی اولین پہچان ایک مسلمان خاتون کی ہے اور ہمیں مسلمان ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام 30 جون 2018ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز نارتھ زون تنظیمات کی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء سید علی عباس بخاری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نشست سے خصوصی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 13 جولائی 2018ء، 28 رمضان المبارک کو خواتین کے شہر اعتکاف میں خطاب کیا۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے بھی شرکت کی۔ آپ نے کہا کہ اسلام نے ہر طبقہ کے حقوق و فرائض متعین کیے جن میں خواتین کے حقوق قابل ذکر ہیں۔
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 51 ویں یوم وفات پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبراعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے دنیا کی سیاسی تاریخ میں بہت کم بہن بھائی ایسے ہونگے جو تعلیم، کردار میں اپنے وقت کے نابغہ روزگار ہوں اور ان کا مرنا جینا قوم کیلئے ہو، محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں خواتین کو متحد کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہراعتکاف میں ہزاروں خواتین بھی شریک ہیں۔ خواتین کے شہراعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست 10 جون 2018ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، مسز فضہ حسین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم اجتماعات جواد حامد، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ افنان بابر، ڈاکٹر ثمر فاطمہ اور ویمن لیگ کی دیگر قائدین بھی موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام خواتین کے شہراعتکاف میں تیسرا روز مصروف ترین شیڈول کیساتھ گزرا، تیسرے روز کا آغاز عرفان الھدیہ سرکل سے کیا گیا، ان حلقہ جات کا مقصد معتکفات کواسلام کی بنیادی تعلیمات دینا تھا، جس میں تمام تر حلقہ جات علم و آگاہی سے بھرپور تھے۔ ایم ایس ایم سسٹرز کے زیرانتظام ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی معتکفات کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آپ نے خواتین شرکاء اعتکاف کے دینی و تربیتی اور تنظیمی سوالات کے جوابدئیے۔ اس نشست کا عنوان Be focused on missionary life, Be successful تھا۔
منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں معتکفات سے منہاج القرآن سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری اور فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا سال ہم پرآسائش زندگی گزارتے ہیں، یہ 10 یوم اللہ کی رضا اور اصلاح احوال اور حضور نبی اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کے مطابق گزار کر ہم دنیا و آخرت کی بیش قدر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں، شہر اعتکاف میں خواتین معتکفین نے حلقہ دروس قرآن کے بعد نعتیہ محفل کاانعقاد بھی کیا جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بحضور سرور کونین گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے سالانہ شہر اعتکاف میں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی معتکف ہیں، جن کے لیے منہاج کالج برائے خواتین میں الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ منہاج کالج میں ہر سال خواتین کا شہر اعتکاف منعقد کیا جاتا ہے۔ مردوں کے شہر اعتکاف سے روازانہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات انہیں براہ راست دکھائے جاتے ہیں۔ تلاوت، نعت خوانی، وظائف اور دیگر روحانی و تربیتی امور بھی خواتین شہر اعتکاف کے معمولات میں شامل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام مستحق خواتین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہرسلیم، آصف عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان پیکج کی تقسیم کرنے کے سلسلہ میں 11 مئی 2018ء کو منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سماجی رہنماء ہ شاہدہ شاہ اور نبیلہ اظہر نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یونین کی عہدیداروں نے بھی تقریب میں موجود تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے صرف ایک ہفتہ کے شارٹ نوٹس پر 60 سے زائد مستحق گھرانوں کے لیے مہینے بھر کے راشن کا انتظام کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی دفتر جادہ میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر اور ناظمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی عہدیداران نے تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران کا اجلاس 29 اپریل 2018 کو ہوا جس میں جہلم شہر، تحصیل جہلم اور اس کی یونین کونسلز کی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ 5 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپس بارے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ’’عرفان الہدایہ ریفریشر کورس‘‘ میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن و سنت کا علم، امن، رواداری اور احترام آدمیت و تکریم انسانیت پر مبنی پیغام دنیا میں عام کررہی ہے، سوشل میڈیا پر نوجوان طلباء وطالبات اسلام اور پاکستان کی آئیڈیالوجی پر ہونے والے مذموم حملوں کا دفاع بھی کریں اور اسلام کی سچی تعلیمات کے فروغ کیلئے اپنا اسلامی، ملی کردار ادا کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب سعیلہ جہلم کینٹ میں ’’شب بیداری‘‘ کا اہتمام کی گیا، جس کی صدارت صفیہ رفعت صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، تسبیحات، صلوٰۃ التسبیح، ذکر الٰہی اور آہوں اور سسکیوں سے بھرپور دُعا بھی کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.