سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بزم منہاج کے زیراہتمام ہونہار پوزیشن ہولڈر طالبات میں سرٹیفکیٹ، شیلڈز اور میڈلز تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب انعامات منعقد ہوئی، جس میں سینئر پارلیمنٹرین سابق سفیر بیگم سیدہ عابدہ حسین مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بیگم عابدہ حسین نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے قومی وسائل کا بڑا حصہ خواتین، قوم کی بچیوں کو تعلیم دینے پر صرف کرنا ہو گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش اور تحریکی جذبے سے منائی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک بھر میں قائد ڈے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں ویمن لیگ کی مرکزی و صوبائی اور علاقائی قائدین نے شرکت کی۔ ویمن لیگ کے پلیٹ فارم پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر کیک کاٹے گئے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فیصل آباد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کی زونل ناظمہ عائشہ مبشر نے کی۔ تقریب میں ویمن لیگ کی مقامی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ اور MSM سسٹرز کے زیراہتمام واہ کینٹ میں قائد ڈے کے سلسلہ میں محفل نعت و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید مہمان خصوصی تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کورنگی ٹاؤن کے زیر اہتمام 19 فروری 2018 کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران شریک ہوئیں۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی علمی و ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
>شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کے ذیلی فورم ایگرز کے زیر اہتمام 20 فروری 2018 کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسز ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ اسلام نے خواتین کی زندگی کے ہر شعبہ میں فعال کردار کی ادائیگی کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔ خواتین کی تعلیم و تربیت پر زور دیا، منہاج القرآن قرآنی فلسفہ حیات کی روشنی میں خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں سوسائٹی کا ایک کارآمد حصہ بنانے کیلئے پوری دنیا میں کوشاں ہے اور الحمدللہ اس کے انتہائی مفید نتائج سامنے آرہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام 19 فروری 2018 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل کوٹلہ فقیر، جادہ، خلاص پور، کالا گوجراں، سکھا، قبرستان چوک کی عہدیداران سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز کے کارکنان و قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے ماہ فروری میں مرکز سے ملنے والی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں یو سی قبرستان چوک، کالاگوجراں، چک جمال (سُکھا)، کوٹلہ فقیر، جادہ، چوٹالہ اور سنگھوئی(طور) میں میٹینگز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر عہدیداران نے گزشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں تنظیمات کا ممبر سازی کے حوالے سے response قابل تحسین تھا۔ یوسی قبرستان چوک اور سنگھوئی (طور) میں تنظیم سازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر تنظیمات آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے لاہور پریس کلب کے باہر ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز نے کہا کہ زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بیان کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے دوران فیکٹ شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بچوں، بچیوں سے 15 ہزار 1 سو 85 سے زائد زیادتی کے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور رجسٹرڈ نہ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے زائد ہے۔
منہاج ماڈل سکول جادہ میں 06 جنوری 2018 کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کونسل جہلم کی سابقہ ممبر شاہدہ شاہ، منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی سابقہ صدور سعیدہ مغل و شکیلہ طاہر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 30واں یوم تاسیس، شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے دعا
منہاج القرآن ویمن لیگ ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام پہلی سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد بمبے گرل ریسٹورنٹ ایتوان سیول میں کیا گیا۔ یہ کوریا میں اپنی نوعیت کی پہلی میلاد کانفرنس تھی جس کا اہتمام صرف خواتین کیلئے کیا گیا۔ اس کانفرنس میں پاکستان ایمبیسی کی نمائندگان، بزنس کمیونٹی کی خواتین سمیت کثیر تعداد میں یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیر اہتمام 10 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘ العصر میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت راضیہ نوید مرکزی سینئر نائب صدر ویمن لیگ نے کی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 2017ء منعقد ہوئی، جس کی صدارت شازیہ شفیق نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علی اکبر اور حسن شفیق نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ علینہ مغل نے قرآنی آیات کی ترجمہ پیش کیا جبکہ سسٹر مسرت مغل نے احادیث کی تلاوت بھی کی۔ منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم نے حمد باری تعالیٰ کو پیش کیا، جس کے بعد منہاج سسٹرز لیگ اور سسٹر رحیمہ، عفیفہ کامران، ہانیہ شفیق اور ثناء شفیق الگ الگ نعت خوانی کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.