سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام خواتین کی تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلعی صدر فاطمہ سجادنے کی۔ پروگرام میں محترمہ باجی ارشاد، قمر النساء، روبینہ خاکی، فریدہ علی اکبر، حرا دلبرموجود تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر نے خواتین کو اہم اہداف دئیے اور کہا کہ خواتین کارکن عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ یونین کونسل سے نیچے وارڈ کی سطح تک تنظیمات کو منظم کریں۔
نشتر میڈیکل کالج ملتان کے سسٹرز ونگ نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں ملتان ایدھی سنٹر میں موجود معذور افراد کے ساتھ منائیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نشتر میڈیکل کالج کی سسٹرز ونگ کی صدر جمیلہ خالد کی قیات میں وفد نے ایدھی سنٹر میں کھانا اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمیلہ خالد نے کہا کہ اسلام ہمیں مجبور اور محتاج انسانوں کی مدد کرنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا سکھاتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی پروجیکٹس ایگرز اور وائس کے زیراہتمام لیڈیز چلڈرن کمپلیکس لاہور میں 2 روزہ ’’کڈز میلاد فیسٹول‘‘ مؤرخہ 10 دسمبر 2017 کو منعقد ہوا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فیسٹیول کے آخری روز دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے، انکے ہمراہ خواتین رہنما فضہ حسین قادری، فرح ناز، عائشہ مبشر، افنان بابر، زینب ارشد، ایمن یوسف و دیگر شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کڈز میلاد فیسٹیول 9 اور 10 دسمبر کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس مال روڈ لاہور منعقد ہو گا۔ افتتاحی تقریب 9 دسمبر کو صبح 11 بجے ہو گی۔ سیاسی، سماجی رہنما، اراکین اسمبلی اور مختلف مکتب فکر کے رہنما افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین 2 بجے کڈز میلاد فیسٹیول میں شریک ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 10 دسمبر کو دن دو بجے میلاد کڈز فیسٹیول کا دورہ کریں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 نومبر 2017ء کو جہلم کے ضلعی دفتر میں بسلسلہ استقبال ربیع الاول محفل میلاد انعقاد پذیر ہوئی۔ پروگرام میں تحصیل اور یوسی لیول کے ذمہ داران اور ورکرز نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل تحصیل جہلم، نعت کونسل کالا گوجراں اور محترمہ ریحانہ نے نذرانہ عقیدت پیش کیے۔
جہلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کے زیراہتمام یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک 12 روزہ محافل میلاد کا آغاز تحصیلی ناظمہ سمیعہ ظفر کے گھر سے کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد نقابت شہزانہ عنصر نے کی۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل سسٹرز جہلم نے ثناء خوانی کی۔
ایگرز فورم کے زیراہتمام صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت کے گھر یکم تا 12 ربیع الاول 12 روزہ درود سرکل کا آغاز کیا گیا۔ جس کے مقاصد بچوں میں عشق رسول ﷺ کا فروغ اور اخلاقی تربیت شامل ہے۔ درود سرکل میں سبق آموز کارٹون دکھائے جاتے اور ساتھ ہر روز ایک نئی دعا زبانی یاد کروائی جاتی ہے۔
جہلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی کوٹلہ فقیر کی تنظیم نو 19 نومبر 2017 کو کی گئی، جس میں منہاج القراآن ویمن لیگ کی ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو میں ناظمہ عنمبرین عمران، ناظمہ دعوت حمیرا، ناظمہ تربیت شازیہ عباس، ناظمہ مالیات اسماء ارسلان اور سمیعہ ظفر نے ذمہ دران کو انکی ذمہ داریاں سمجھائی اور ویمن لیگ کے اہداف پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی میٹنگ ضلعی دفتر میں 15 نومبر 2017 منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ ربیع الاول کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں تمام ورکرز کو یوسی لیول پر تنظیم سازی اور خواتین کی محفلِ میلاد کروانے کا ٹارگٹ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ہدف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
منہاج کالج برائے خواتین، ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام تین روزہ روحانی و تربیتی نفلی اعتکاف ’’ایام العلم و والعمل‘‘ بغداد ٹاون، ٹاؤن شپ لاہور میں 14 نومبر 2017ء کو منعقد ہوا۔ اعتکاف میں خواتین اساتذہ اور اسکالرز نے شرکت کی۔ تین روزہ اعتکاف کو یوم العلم، یوم العمل اور یوم الدعوۃ کی نشستوں میں تقسیم کیا گیا۔ جس میں تربیتی لیکچرز اور محفل ذکر و نعت شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام ساتویں سالانہ سیدہ زینب علیھاالسلام کانفرنس 12 نومبر 2017ء کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت آمنہ ہاشمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صائمہ شوکت تھیں۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، منہاج ویمن نعت کونسل کی بچیوں نے دف کے ساتھ نعت شریف پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض مصباح توقیر نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیرِاہتمام 5 نومبر 2017 کو ضلعی دفتر میں تقریب تقسیمِ اسناد برائے فنِ خطابت کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سہ روزہ فنِ خطابت کورس میں شریک کامیاب امیدواروں کو اسناد دی گئیں۔ تقریب کا آغاز غلیشہ یاسین نےتلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا اور شرف عنبرین عمران نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام خواتین کے لیے منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں تین روزہ فنِ خطابت کورس 28 تا 30 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیل و یونین کونسل کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تین روزہ فنِ خطابت کورس میں مرکزی نظامِ تربیت کے سینر رہنما محمد منہاج قادری اور معلمہ و ناظمہِ دعوت جہلم راحیلہ زین نے شرکاء کو فنِ نقابت اور خطابت کے بنیادی لوازمات سے روشناس کروایا۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام 30 ستمبر 2017 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو میں ’کوئین آف کربلا‘ کے عنوان سے عظیم الشان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ان تمام عظیم خواتین کے حالات زندگی اور مثالی کردار سے روشناس کروانا تھا جنہوں نے سیدنا امام حسین علیہ السلام کے ساتھ سانحہ کربلا میں عظیم قربانیاں دیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.