سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ کے ویلفیئر پراجیکٹ ’’وائس‘‘ اور ’’ایگر‘‘ کے زیراہتمام آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ (فار آرفن) میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ 2 ستمبر کو عیدالاحضی 2017ء کے موقع پر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ کی ضلعی صدر فاطمہ منور قادری کی قیادت میں ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین، ناظمہ ویلفیئر ارشاد قادری، سابقہ ناظمہ مالیات راحیلہ قادری اور فاطمہ فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل ثمینہ زاہد اور بچوں پر مشتمل وفد نے سکول کے طلباء میں عید گفٹ تقسیم کیے۔
عوامی تحریک ویمن ونگ اسلام آباد کے زیراہتمام شہدائے انقلاب مارچ کی یاد میں دعائیہ تقریب مؤرخہ 30 اگست 2017 کو نیشنل پریس کلب کے باہر منعقد ہوئی جس میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی فیملیز نے شرکت کی، خواتین نے شمعین روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور ظلم کا بدلہ قصاص کی صورت میں لینے کا عہد کیا گیا، اس موقع پر خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے، خون رنگ لائے گا، انقلاب آئے گا، ظالموں جواب دو خون کا حساب دو، انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب کے نعروں سے فضا گونجتی رہی
منہاج القرآن اکیڈمی سیالکوٹ میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی صدر فاطمہ منور قادری سمیت خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکیڈمی کے طلباء نے آزادی کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، جسے شرکاء نے سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے تیس، اکتیس اگست 2014 کے شہدائے انقلاب مارچ اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ویمن لیگ کی طرف سے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ قرآن خوانی کی گئی اور یادگار پر شمعیں روشن کی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 29 اگست 2017 کو خواتین کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد کی ناظمہ فرحت دلبرقادری، فریدہ علی، روبینہ خاکی، قمرالنساء علی اور تسنیم افضال سمیت سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
شہدائے ماڈل ٹاون سے اظہار یکجہتی، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور انصاف کیلئے پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کراچی سندھ کا احتجاجی مارچ اور دھرنا 16 مارچ 2017ء کو فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب ہوا۔ مارچ اور دھرنے میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور شہدائے ماڈل سے اظہار یکجہتی کیا۔ ویمن ونگ کراچی کی صدر رانی ارشد، جنرل سیکرٹری فوزیہ جنید، سیکرٹری اطلاعات چمن فاطمہ، شگرف کمال، ند ا جلیل، فائزہ راؤ، منیبہ نصیر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ پنجاب کی ضلعی اور تحصیلی عہدیداران کا تنظیمی کنونشن 19 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ تنویر خان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز، افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، کلثوم جاوید، آمنہ بتول، فرحت دلبر اعوان، زریں قادری، ناہیدہ راجپوت، ہما اسماعیل، حریرہ بابر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ناصر باغ مال روڈ پر شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے مظلوم خاندانوں کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خاندان احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ شہداء کے لواحقین آج بھی اپنی ایمان کی طاقت کیساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں خرید نہیں سکی۔ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو انصاف سے دور نہیں کر سکتی۔ اگر انصاف نہ ملا تو عید کے بعد فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں احتجاجی ریلیاں اور دھرنے ہوں گے۔ عنقریب ماڈل ٹاون کیس میں دونوں بھائی پھانسی پر لٹکنے والے ہیں۔
شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کی کال پر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام ماڈل ٹاون کیس کے انصاف کے لیے خواتین کا دھرنا 16 اگست 2017ء کو ناصر باغ استنبول چوک میں شروع ہو گیا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 4 بجے ہوا۔ عوامی تحریک خواتین ونگ کے ساتھ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنماء کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام اِسلامک لرننگ کورس کورس 3 جولائی تا 6 اگست2017ء منعقد ہوا۔ کورس کی اختتامی تقریب میں 7 اگست کو منعقد ہوئی۔ کورس میں امتحانات سے فارغ طالبات نے شرکت کی۔ ایک ماہ کے شارٹ کورس میں طالبات کے لیے القرآن، الحدیث، فقہ اور تجوید، عقائد، سنتِ نبوی اور جدید سائنس کے علاوہ آرٹ اینڈ کرافٹ، دف بجانا اور شخصیت کو نکھارنے کے حوالے سے بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہراعتکاف 2017ء کے دوران فیلڈ سے تنظیمی عہدیداروں معتکفات کے لیے خصوصی ٹریننگ کیمپ ورکشاپس منعقد کیں۔ اس سلسلہ میں منعقدہ کیمپ میں ضلعی سطح سے لے کر یونٹ لیول تک خواتین ذمہ داران نے شرکت کی۔ کیمپ میں منہاج ویمن لیگ کی ناظمہ افنان بابر اور زونل ناظمات نے خواتین کو تنظیمی امور پر رہنمائی دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہراعتکاف 2017ء کے دوران پاکستان بھر سے آئی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طالبات کے لیے دس روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مسز فضہ حسین قادری نے کی۔ کیمپ میں سینکڑوں طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے شہراعتکاف 2017ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے تربیتی و اصلاحی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، منہاج ویمن لیگ کی صدر فرح ناز اور منہاج ویمن لیگ کی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.