سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے شعبہ عرفان الہدایہ کے اشتراک سے آنلائن فہم القرآن کورس (سیشن 2) کا شاندار انعقاد کیا، جس کا دورانیہ دس روز پر مشتمل رہا۔ اس کورس کا بنیادی مقصد قرآن مجید کے ساتھ رجوع، فہم، تدبر، تجوید اور عملی زندگی میں اس کے پیغام کو نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سنٹرل کوآرڈینیشن کونسل کی رکن لبنیٰ مشتاق نے راولپنڈی میں باپ کے ہاتھوں 16 سالہ بیٹی کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر کہا ہے کہ با مقصدتعلیم اور اخلاقی تربیت کے فقدان نے مقدس رشتوں کو گہنا دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز ویمن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام شمالی پنجاب اور اسلام آباد زونز کے شرکاء کے لیے "ٹریننگ آف ٹرینرز" (TOT) سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن میں مختلف موضوعات پر جامع اور فکری گفتگو کی گئی، جس نے شرکاء کو دین کی خدمت اور تنظیمی قیادت کے اصولوں سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سٹی جڑانوالہ اور تحصیل بچیانہ میں "ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز" کے تحت دو تربیتی پروگرامز منعقد کیے گئے، جن میں سینکڑوں خواتین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ضلعی سطح پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا 3 جولائی بروز جمعرات انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل ایگزیکٹو ٹیم سے خصوصی طور پر ڈائریکٹر منہاجین سسٹرز پاکستان محترمہ عائشہ شبیر صاحبہ نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ لاہور زون کی زونل ناظمہ محترمہ نورین علوی نے ایگزیکٹو ٹیم کے ہمراہ محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل MWL) کی قیادت میں محترم رفیق نجم صاحب (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی اور مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ "عرفان الہدایہ" کے تعاون سے دس روزہ آن لائن فہم قرآن کورس کی افتتاحی کلاس کا انعقاد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز محترمہ عارفہ گل کی تلاوت قرآنیہ اور محترمہ صائمہ یحیٰی کی نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام سنٹرل پنجاب کی ضلعی تنظیمات کے لیے "ٹریننگ آف ٹرینرز" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی نشست کا مقصد خواتین قائدین کو دعوت، تنظیم، مراکزِ علم کے قیام، مصطفوی معاشرے کی تشکیل کے لیے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی ضلعی تنظیمات کیلئے "ٹریننگ آف ٹرینرز" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی نشست کا مقصد خواتین عہدیداران کو دعوت، تنظیم، تربیت، تحریک، مراکزِ علم کے قیام، مصطفوی معاشرے کے خواب اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی اور عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہداء تنزیلہ امجد شہید اور شازیہ مرتضیٰ شہید کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملک بھر میں تنظیمی عہدیداران کی ٹریننگ کے لیے زون کی سطح پر مرکز سے TOT (Training of Trainers) کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم انجینیئر رفیق نجم صاحب اور برگیڈیئر (ر) عمر حیات صاحب کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں TOT کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سمر کیمپ میں آئی ہوئی طالبات کو "How to Understand The Things " کے موضوع پر لیکچر دیا گیا۔ محترم تنویر اعظم سندھو صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز سے قران و سنت کی روشنی اور سائنٹیفک انداز میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب اے اور کراچی زون کی تنظیمی و تربیتی بہتری کے لیے محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل MWL) کی زیرنگرانی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں دونوں زونز کی تنظیمی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) کی زیرصدارت کراچی اور سنٹرل پنجاب A زونز کی مشترکہ آن لائن میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ جس میں 130 تنظیمی زمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی 2025 کی تنظیمی حکمتِ عملی کے تحت جنوبی پنجاب زون کا سہ ماہی ورکنگ پلان پر میٹینگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں زون کی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.