سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ اشفاق علی چشتی نے تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شریک معزز مہمانانِ گرامی، محترم معلمین و معلمات، محنتی طلبہ و طالبات، شاندار کارکردگی کے حامل پوزیشن ہولڈرز، اور ملک بھر سے تشریف لانے والے زونل صدور و ناظمین کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے منعقدہ تقسیمِ انعامات سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ایسوسی ایٹ پروفیسر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے کہا کہ علم انسان کی ہدایت اور تربیت کی بنیاد ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیرانتظام عرفان الاسلام مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، کھاریبی ینگجو کوریا میں فہم القرآن کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کلاس اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور نایاب تعلیمی تحفہ ثابت ہوئی جس کا مقصد شرکاء میں قرآنِ مجید کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت اور عربی قواعد کی بنیادی سمجھ پیدا کرنا تھا۔
آغوش کمپلیکس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی اور اس موقع پر اُنہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی معروف کتب ”قرآن آن مینجمنٹ“، ”لائف اینڈ لیڈر شپ سورہ کہف کی روشنی میں“، لیڈر شپ اور مینجمنٹ کے موضوع پر 100 احادیث مبارکہ پر مشتمل انگریزی زبان میں لکھی گئی کتب تحفہ میں دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ (فرایا) کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ’’اسلام اور تجارت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آج جتنے بھی جھگڑے ہیں وہ آدابِ اختلاف کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہیں۔ اختلاف اس وقت رحمت بن جاتا ہے جب اس کے آداب ملحوظ رکھے جائیں۔
دین کے علم کو عام کرنا بہترین عبادت ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دعوتِ دین کے جاری و نئے پراجیکٹس، سکالرز کے تربیتی کورسز، 25 ہزار مراکزِ علم کے قیام اور ویژن 2035 سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔
حَیَّ عَلَی الْفَلاح اسلامی لرننگ کورسز کی ویب سائٹ www.alfalahcourses.com کی لانچنگ اور ایوارڈز ڈسٹری بیوشن تقریب مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حقیقی قائد وہ ہے جو قیادت سازی کرسکے، لیڈرشپ اختیار سے نہیں خدمت سے ظاہر ہوتی ہے۔ قائد کے لیے سید، امام، پیشوا، مقتدا اور ہادی جیسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں، مگر اسلامی اصولوں کی روشنی میں اصل لیڈر وہی ہے جو اپنی قوم اور انسانیت کا خادم ہو۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریکِ منہاج القرآن قصور کے زیرِاہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت اور خطاب، ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ محمد ادریس قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنما فیض عالم قادری اور مقامی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی گاؤں فقیریے والا آمد، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے میاں محمد حفیظ، میاں محمد حسیب کے گھر پر ان کے والد میاں محمد حنیف رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
فقیریے والا گاؤں، قصور میں میاں محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب اور ختمِ چہلم شریف کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب برائے ایصالِ ثواب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور فکر انگیز خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سیشن 2003 کے فاضلین سے مرکزی سیکریٹریٹ میں خصوصی ملاقات میں مصطفوی معاشرے کی تشکیل میں منہاجینز کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاجینز فورم کے زیرِ اہتمام سیشن 2003 کے فاضلین کے لیے منعقدہ خصوصی تربیتی نشست میں شرکت کی۔ یہ نشست تصوف سینٹر، منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آمد پر صدر منہاجینز فورم محمد شاہد لطیف اور سیشن 2003 کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ظہیر احمد الاسنادی نے آپ کا استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.