سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف کے حصول کے لیے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس کے بعد 10 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کے مستعفی ہونے کی 31 دسمبر ڈیڈ لائن کو 7 جنوری تک توسیع دی گئی۔ اس سے پہلے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اے پی سی میں 40 سیاسی و مذہبی جماعتیں شریک ہیں۔ اے پی سی میں مختلف الخیال جماعتوں اور قائدین کو شہداء کے خون نے اکٹھا کیا۔ ماڈل ٹاون کیس میں انصاف پر اب مشترکہ جدوجہد ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ناظم علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ 30 دسمبر 2017ء کو سنگولہ راولا کوٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے شرکت کی، جس میں پروفیسر نورالزماں نوری اور ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر اور نگران کشمیر زون دعوت علامہ جمیل احمد زاہد بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ شان اولیاء کانفرنس 30 دسمبر 2017ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ شام 5 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ شہاب الدین احمد فرحاد اور تاج الدین نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سنڈے سکول کے بچے اور بچیوں نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پڑھ کر خوب رنگ جمایا۔
منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے اہم رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ لمرک میں بچوں نے محفل میلاد النبی ﷺ اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز اسد قدیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت علی بٹ قادری اور محمد فہد نے پیش کیے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے مابین ون ٹو ون طویل ملاقات ہوئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف، اے پی سی کے ایجنڈے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان 55 منٹ سے تک ملاقا ت جاری رہی، ون ٹو ون ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سربراہ عوامی تحریک نے قانونی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کی۔
تحریک منہاج القرآن کھڈیاں پی پی 179 کے زیراہتمام حصول ’’قصاص کنونشن‘‘ 29 دسمبر 2017ء کو ہوا۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور ناظم TMQ لاہور اشتیاق حنیف مغل مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مسلم لیگ قاف کے رہنماء اور حلقہ 140 میں امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نے دورہ موریشس کے دوران 29 دسمبر 2017ء کو موریشس کی عظیم روحانی شخصیت حضرت صوفی پیر جہانگیر شاہ (رح) کے مزارپر حاضری دی ۔ صدر منہاج القرآن موریشس حضرت احمد علی چشتی سمیت دیگر عہدیداران بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر مہمان زائرین نے دربار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مورخہ 29 دسمبر 2017 بروز جمعۃ المبارک خانقاہ چشتیہ گرینڈ بائے، موریشس میں عظیم الشاں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے پہلا سیشن رات 9:00 بجے شروع ہوا، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ﷺ اور حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان اقدس میں منقبت پیش کی گئیں جس کی سعادت محمد شفیق چشتی، محمد اقبال چشتی، محمد اظہر، محمد محسن، علی اصغر، محمد حسین سمیت دیگر احباب نے حاصل کی۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت اوورسیز، تحریک منہاج القرآن فرانس کے صدر سکالر فورم یورپ علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ فرانس میں انتقال کر گئیں (اناللہ وانا الیہ راجعون)۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور جملہ عہدیداران نے علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی دعوت پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن سفیر یورپ علامہ صادق قریشی مورخہ 28 دسمبر 2017 کو لندن سے ٹورانٹو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ہاشم علی قادری کی زیرِ قیادت کامران رشید (نائب صدر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا چوہدری افضل، فہیم رندھاوا، غلام رسول، ضیاءالحق رازی، بصیر احمد، سید نجم، ناصر رستم، عبداللہ اور ہمایوں نے اپنے معزز مہمان کا پر جوش استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر تمام ڈبلن میں میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر شیراز حسین قادری سجادہ نشین دربار عالیہ ابدو پور شریف میرپور اور پیر غلام دستگیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء و اراکین وابستگان اور پوری ایگزیکٹیو ٹیم کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین اور مسلم کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن وادی سون کا اہم اجلاس صاحبزادہ پیر واجد عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد تنویر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن خوشاب، حاجی محمد ریاض صدر پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 39، ایڈووکیٹ ملک شاہ دل اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 39 اے ون کی تنظیم سازی کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قائدین کے وفد نے ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ایک بھائی پانامہ کیس میں گیا دوسرا ماڈل ٹاؤن قتل عام کیس میں گھر جائے گا۔ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے۔ عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماڈل ٹاون کی قتل و غارت گری خود ٹی وی پر براہ راست دیکھی۔ انصاف کیلئے پوری جماعت ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے اور ڈاکٹر صاحب جو لائحہ عمل دیں گے ساتھ کھڑے ہوں یہ سیاسی معاملہ نہیں انسانی معاملہ ہے۔
تحریک منہاج القران گمبٹ سندھ کا اجلاس امیر تحریک منہاج القران سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعلقہ گمبٹ کی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں پیر سید عمران احمد شاہ جیلانی کو امیر تحریک منہاج القران گمبٹ منتخب کیا گیا۔
صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق 25 دسمبر کو تنظیمی و دعوتی دورہ پر موریشس پہنچے۔ منہاج القرآن موریشس کے سینئر عہدیدار حضرت علی احمد اور دیگر احباب نے اِن کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ رات کو عرس مبارک حضور غوث الاعظم (رحمتہ اللہ علیہ) کے موقع پر عظیم الشاں محفل پاک کے انعقاد کیاگیا، جس میں کثیر احباب نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.