سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کا 27 واں یوم تاسیس 29 مئی بروز اتوار شام 4 بجے فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیو کے ’’Maison du Peuple Guy Moquet 119 Av.Paul Valliant Couturier 93120 Le Courneuve‘‘ میں منایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ شب پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کا اجلاس مورخہ 25 مئی 2016ء کو ایم ایس ایم پنجاب کے نائب صدر ناصر علی وارثی کی زیرصدارت منعقد ہوا جبکہ ضلعی صدر شاہد سیلم، آصف عزیز، سلیم اقبال، زین العابدین، حافظ مسعود سیالوی کے علاوہ ایم ایس ایم کے دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر تمام صوبائی حلقہ میں MSM کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن مورخہ 24 مئی بروز منگل منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ادریس قادری نے پیش کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4 کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ رفیق اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک خوشاب کےرہنماء ملک غلام محمد اعوان آج مورخہ 22 مئی 2016 کو رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ پیر سید اصغر علی شاہ الگیلانی گنجیال شریف وادئ سون ڈھاکہ میں 6:30 بجے پڑھائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک خوشاب کےرہنماء ملک غلام محمد اعوان مورخہ 22 مئی 2016 کو انتقال کر گئے۔ (انَّا للّہ وَانَّـا الَيْہ رَاجعون)۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک غلام محمد اعوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شب برات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے امت سچ بولے، انصاف سے کام لے اور مظلوم کا ساتھ دے۔ شب برات کی مبارک رات بے گناہوں کی جانیں لینے والا بھی اللہ کی رحمت اور اس با برکت رات کے فیوض و ثمرات سے محروم رہتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شب برات کا روحانی پیغام گناہوں سے بیزاری، انسانیت کا احترام، فرقہ واریت سے اجتناب، باہمی نفرتوں کا خاتمہ اورقطع رحمی و قطع تعلقی سے بچنا ہے۔
برطانوی مسلم کمیونٹی کی معروف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیت علامہ بوستان علی قادری کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے سنی کنفیڈریشن آف مساجد کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مختلف طبقات سمیت ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب کے پیروکاروں کے درمیان احترام کے رشتوں کو پروان چڑھانے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل اور تحریک منہاج القرآن کے عظیم جانثار اور انتہائی متحرک کارکن محمد عابد طاہری منہاجین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کا تعلق میانوالی کے علاقے قمر مشانی سے تھا۔ مرحوم نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مرکزی سیکرٹریٹ اور مقامی تنظیم میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 16 مئی 2016 کو شبِ مِدحت کا انعقاد کیا گیا جو دور حاضر میں نعت کی کلاسیکی روایت کے امین اور صاحب اصلوب ثناء خوان سید زبیب مسعود شاہ سے منسوب تھی۔ شبِ مِدحت میں نور الحسن، قاری نجم مصطفی، چوہدری بشارت جسپال، ارسلان احمد ارسل، محمد شفیق، علامہ شاہد لطیف، رانا محمد نواز، میاں کاشف محمود، صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال استاد شیر علی خان اور مہر علی خان، علی عباس، علامہ عزیزالحسن اعوان اور رانا طاہر سلیم سمیت ملک کی اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کامرہ کے زیراہتمام 15 مئی 2016 کو تقسیم اسناد کی تقریب انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کامرہ کے رہنما محمد نعیم، دیگر مقامی عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد 17 مئی 2016 کو ڈبلین میں مرزا رضوان بیگ کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران، تحریک انصاف آئرلینڈ کے صدر چوہدری عمران خورشید، دربار عالیہ چراغیہ والٹن (لاہور) کے سجادہ نشین پیر سید حافظ جواد حیدر شاہ، سید حماد حیدر شاہ، ڈاکٹر سلیم خان، مدثر علی، چوہدری عارف، رضوان احمد طور، سید ذیشان شاہ، سید سجاد شاہ، سرفراز احمد، میاں شہزاد حافظ محمد آصف، حافظ غضنفر، فرقان اسلم اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے منتظر ہیں، ظالم اور جابر حکمرانوں نے ہمیشہ غریبوں کو دھوکہ دیا، لیکن اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے۔ جب تک شہداء ماڈل ٹاؤن کے اصل قاتل گرفتار نہیں ہوتے یہ کیس بھی ختم نہیں ہوگا، ہمارے ملزمان وہ حکمران ہیں جو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے دیرینہ رفیق شمشاد حسین گذشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، سربراہان شعبہ جات اور سٹاف ممبران نے شمشاد حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل مریدکے کے زیرِاہتمام 7 مئی 2016 کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن مریدکے کے صدر جاوید کمبوہ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے ضلعی امیر اظہر مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک مریدکے کے نائب صدر محمد آصف سلہریا ایڈوکیٹ، انجمن صحافیاں کے صدر اسلام دین کمبوہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعبہ انسداد دہشت گردی (Counter Terror Department) انڈونیشیا کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام کے نام ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جہاد کے اصل معنیٰ اور شرائط کی تفہیم ضروری ہے، تاکہ شدت پسند عام لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد استعمال نہ کر سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام گزشتہ تیس سال سے انتہاپسندی، تنگ نظری اور فرقہ واریت کے خلاف علمی و فکری جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.