سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جس کے مقابلے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہو گا، دہشت گردی ریاستی سطح پر ہو یا کسی ملک یا گروہ کی جانب سے کی جائے اس کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا، بین الاقوامی طاقتوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بنیادی مسائل کا تدارک کرنے کی بھی ضرورت ہے، وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس لندن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے چھ ماہ مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنشنل سہیل احمد رضا کو نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مذاہب عالم کے مابین مذہبی رواداری، برداشت، احترام مذاہب و انسانیت کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول پر حملہ فوج، پاکستان اور پاکستان کے ہر شہری پر حملہ ہے۔ دہشت گردوں نے ہماری روحوں کو زخمی کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ بچے کھچے دہشت گردوں اور انکے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سر پرستوں کو چن چن کر ختم کر دیا جائے۔ آپریشن ضرب عضب کی اہمیت اور ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ پشاور کے سوگ میں 17 دسمبر کے ملک گیر احتجاج کو موخر کر دیا اور 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ہیوسٹن/ لاہور - پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ پشاور کے حوالے سے میڈیا کے نما ئندوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں بلکہ انہیں ختم کیا جائے۔ آپریشن ضرب عضب ایک سال پہلے شروع ہو جاتا تو آج ہمارے ہاتھوں میں ہمارے بچوں کی لاشیں نہ ہوتیں۔ دہشت گردی کے ایشو پر حکومت اور فوج کے نقطہ نظر میں 180 ڈگری کا فرق ہے۔ دہشت گردی کی جنگ لڑنا تنہا فوج کا کام نہیں، پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے نومنتخب کوآرڈینیٹر حاجی محمد اسلم کے اعزاز میں منہاج القرآن گونسا ویل کے صدر سرفراز ساہی کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گزشتہ روز تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں شہید انقلاب گلفام ولید بھٹی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، دوران ملاقات انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خون دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا، شہید کارکنوں کا قصاص ہر صورت لیا جائیگا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے رائیٹ ایورنڈ بشپ اکرم گل کی دعوت پر کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب ایمونئل چرچ آف پاکستان ایونجلیکل چاہ میراں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لیے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام 12 دسمبر 2014 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکا نے شماروں کی صورت میں درود پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مورخہ 12 دسمبر 2014 بروز جمعتہ المبارک سے 15 دسمبر 2014 بروز سوموار تک یورپین ممالک کے اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے صدور، ناظم و اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یورپ سے متعلقہ تمام ممالک میں موجود تنظیمی معاملات کو فعال بنانے اور بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، مزید یہ کہ یونان کے موجودہ معاشی حالات، یونان کے تنظیمی حوالہ جات سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 11اور 12 دسمبر 2014 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن یورپ کی ملکی تننظیمات کے صدور و ناظمین جمعہ کے روز ایتھنز (یونان) پہنچے، ان ممالک میں سپین، فرانس، ہالینڈ، جرمنی ناروے، ڈنمارک اور بیلجیم شامل، ایتھنز کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال مقامی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران نے کیا۔
انٹرنیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پیس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی EGM یو ایس اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی، برداشت، رواداری، قیام امن و محبت اور احترام انسانیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں پر پیس ایوارڈ دیا گیا۔
9 دسمبر 2014ء بروز منگل کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے وائس پرنسپل علامہ صادق قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور کالج آف شریعہ کے دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ صادق قریشی کی خدمات پر ان کے لیے گولڈ میڈل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیرِ عالم کے ٹائٹل کا اعلان کیا۔
سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’بین المذاہب رواداری اور برداشت کے فروغ‘‘ کے عنوان سے دربار سید شاہ جمال قادری لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے میزبان ڈائریکٹر سینٹر فار ہیومن رائٹس سیمسن اور ارون کمار کندنانی تھے۔ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
مورخہ 7 دسمبر 2014ء منہاج القرآن مانچسٹر کے زیراہتمام عظیم الشان محفل ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد احمد القادری، محمد شہباز وارثی، محمد اشفاق وارثی، محمد زین اور محمد کبیر نے حاصل کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے اپنے خوبصورت انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس نے سامعین کو اشک بار کر دیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ جلد صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کرینگے، امریکا جانے کے لئے ایئر پورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیماری اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے، صحت یابی کے بعد عوام میں واپس آئیں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.