سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پہلے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن کا 8 نومبر سے 16 نومبر تک 8 روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورہ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سانحہ ماڈل ٹاؤن، 10 اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید و گرفتار ہونیوالے کارکنان کے گھروں میں گے اور ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رانا محمد ادریس قادری اور میاں عبدالقادر بھی تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم کا جائزہ بھی لیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈلاس میں منعقدہ کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شب خون میں القاعدہ یا طالبان نہیں ریاستی مشینری ملوث تھی۔ ملک بیچ کر حکومت چلانا کونسا معاشی ویثرن ہے، پرائیوٹائزیشن کمیشن ن لیگ کے ورکروں پر مشتمل ہے دنیا کے کسی اور جمہوری ملک میں اسکا تصور بھی نا ممکن ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر پہلاکام قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار لگا نے والا کرتی ہے، نواز شریف نے اپنے پہلے دو ادوار میں 62 کے قریب قومی اداروں کو بیچا، اب 38 کے قریب قومی اثاثے بیچنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنشنل و پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر اقبال نور صدر پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن، ناظم ویلفیئر لاہور ثناء اللہ خان، ویمن لیگ لاہور کی رہنما محترمہ رخسانہ اقبال، عنبرین سہیل، ناظمہ ایم ایس ایم لاہور رامین اقبال، ریحانہ اقبال اور زارا احمد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے اور مکار حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں، جوڈیشل کمیشن بنانا اور پھر ان کی رپورٹس کو تسلیم نہ کرنا ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ ان حکمرانوں کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں، اسی لیے ہم نے انکی کسی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کی بجائے از خود فیصلہ کے تحت دھرنے کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا اور اب عوامی دباؤ کے ذریعے انہیں آئین، قانون اور انصاف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے۔ 30 اور 31 اگست کی رات ریاستی اداروں نے زہریلی گیس کی شیلنگ میرے سمیت ہمارے ہزاروں کارکنان پر کی جس کے مضر اثرات سے ابھی تک ہم باہر نہیں نکل سکے، ان تکلیفوں کی کوئی پرواہ نہیں، انقلاب کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔
علامہ عبدالستار سراج (نائب امیر منہاج یورپین کونسل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ پیش آنے کی اصل وجہ یذیدی نظام اور سسٹم ہی تھا جس نے اسلامی اقدار کو پامال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ایک نیا غیر اسلامی نظام لانے کی کوشش کر رہا تھا جس میں غیر مشاورتی عمل، کرپشن، خواتین کے حقوق کی پامالی، بادشاہی اقدامات، عام اور غریب عوام کے ساتھ برا رویہ، اپنے عزیز و اقارب کو حکومتی عہدوں سے نوازنا اور سب سے بڑھ کر اہل بیت اطہار کے گھرانے سے ناجائز سلوک اور بغاوت تھی۔
کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ محمد ادریس الازہری نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ایک قرآن اور دوسری اہل بیت، ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی ہماری نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
خون دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا، شہید کارکنوں کا قصاص ہر صورت لیا جائیگا۔ سانحہ واہگہ بارڈر دہشت گردی کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، جنہیں عوام کے جان مال کی کوئی پروا نہیں، حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ظالموں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دلوا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن اور سانحہ واہگہ بارڈر دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرنا ہو گا اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا آغاز قاری فرحت نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اوسلو کے علاوہ ناروے کے دوسرے شہروں Moss Skedsmo,، Drammen اور Fredriksstad سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو غم حسین سے آشنا کرنا اور کربلا کے میدان سے قیامت تک کے لئے جاری ہونے والے درس کو عام کرنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اویس رضا قادری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے خلاف کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے اور ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر کھڑا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض نام نہاد علماء واقعہ کربلا کو دو شہزادوں کی جنگ قرار دیتے ہیں اور اسے اقتدار کی ہوس سے تشبیہ دیتے ہیں۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ خود سرور کونین نے جب ام سلمہ کو ایک شیشی میں مٹی دی تھی تو اپنے نواسے کی شہادت کی خبر بھی دی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں 02 نومبر 2014 کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔ اس موقع پر تلاوت کی سعادت قاری فرحت نے حاصل کی، بعد ازاں سلسلہ نعت خوانی اور منقبت اہل بیت شروع ہوا۔ محمد سلیم شیخ، محمد اصغر صوفی اور ماسٹر منیر احمد نے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ محمد اقبال شیخ اور محمد شکیل نے منقبت اہل بیت پیش کی۔
لاھور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے دوران گیارہ سال قید کی سزا سنا دی جبکہ ملزم کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس سے قبل آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزکورہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کا جرم ایسا نہیں کہ اس کو دہشت گردی کے زمرے میں لیا جائے اس لئے اس کو بری کردیا جائے تاہم سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گلو بٹ نے سرکاری اور عوامی املاک کا نقصان کیا ہے اور یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اس لئے اسے زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔
لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز گاڑیاں توڑنے والے کردار گلو بٹ کو جرم ثابت ہونے پر11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طویل سماعت کے بعد 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کی گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ کو جرم ثابت ہونے پر 11 سال 3 ماہ قید اورایک لاکھ گیارہ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود گلو بٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.