سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اپریل2013ء بروز جمعہ کو بچوں اور فیملیز کا سالانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کو ادارہ کے طلباء وطالبات نے ترتیب دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جاپان بھر کی تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 67 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار 19 اپریل 2013 بروز جمعۃ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سہیل مقصود صوبائی حلقہ 67 نے کی۔ سیمینار میں مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بھائی انجینیئر محمد طارق فرید تھے
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام سٹی میرج لان میں مورخہ 24 اپریل 2013 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن عبد اللطیف مدنی صاحب نے کی۔ مرکزی قائدین کا ورکرز کنونشن پہنچنے سے پہلے مختلف مقامات پر پرجوش استقبال کیا گیا۔
وطن عزیز پاکستان کے حکمران جمہوریت کی حکمرانی کے نام پر کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار میں بدمست ہاتھی بن گئے ہیں۔ آئے روز بم دھماکے اور اغواء برائے تاوان ہورہے ہیں جس سے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سلامتی پر خطرات کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پوری قوم کو ڈھول ڈھماکے اور رقص و سرور پر لگا کر روشن خیالی کا نام دیا جاتا رہا۔ ان سورماؤں نے پوری قوم کو جہالت اور غربت کی چکی میں پیس کر گداگر اور بھکاری بنا دیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مصلحت کے نام پر سروں کو جھکا کر گٹھ جوڑ کرنے والی قومیں ذلالت و گمراہی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوب پر ماضی کا حصہ بن گئیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالت اِسلام کے وہ بنیادی عقائد ہیں جن پر ایمان اور اسلام کی پوری عمارت قائم ہے۔ انہی عقائد میں مغایرت پیدا کر کے اسلام دشمنوں نے امت مسلمہ کو دو طبقات میں تقسیم کر دیا ہے۔ اب کچھ خالص توحید کے نام پر سوادِ اعظم کو اسلام سے خارج کرنے پر کمربستہ ہوگئے ہیں اور کچھ نے من گھڑت جاہلانہ رسومات کو تصوف کا نام دے کر اس کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و دیگر جملہ فورمز کے عہدیدران کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم پنجاب انار خان گوندل، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ طاہر مقصود سمیت تحریک منہاج القرآن اس کے جملہ فورمزاور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء احسن ارشاد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض الاسلام نے لاہور ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جی ایم اور قاضی فیض الاسلام نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں مزار اقبال پر حاضری دی گئی۔ اس دوران علامہ محمد اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپٹ انتخابی نظام کے ذریعے تبدیلی کی بات کرنے والے خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ حالات اس کے بر عکس بہت تلخ اور خوفناک ہیں۔ کرپٹ الیکشن کے بعد 12 مئی کو امیدوں کے چراغ گل ہو جائیں گے اور ان کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ادارے مل کر بدی اور شر کو تحفظ دے رہے ہیں۔ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ دینا بڑا گناہ ہو گا۔ 11 مئی کے بعد کی اسمبلیاں پائیدار حکومت تشکیل نہ دے سکیں گی۔ 11 مئی کے الیکشن سیاسی عیاشیوں کو تحفظ دینے کی سازش ہو گی۔ جعلی ڈگریوں کو حقیقی ڈگریاں قرار دیکر HEC کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تالا لگا دینا چاہیے۔ ملک جمہوری آمریت کی گرفت میں ہے، زبانیں، قلم اور ضمیر خریدنے کی سازش ہو رہی ہے۔ میڈیا پر تسلسل سے اتنا جھوٹ بلوایا جا رہا ہے کہ آخر کار عوام اسی کو سچ سمجھنے پر مجبور بنا دئیے جائیں گے۔
ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے درست قیادت اور حقیقی عوامی نمائیندوں کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔ عوام کو انتخابی اصلاحات کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر 11 مئی والے دن اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔
ناظم تحریک منہاج القرآن الہ آباد شیخ ظفر اقبال جنید کے بھائی اور محمد نواز شریف منہاجین کے چچا جان بابا نور محمد قادری نوشاہی انتقال کر گئے۔ حادثہ مورخہ 15 اپریل 2013ء بروز سوموار کو ٹھینگ موڑ (الہ آباد) کنگن پور بائی پاس پر ہوا۔
عظیم اسکالر ڈین فیکلٹی آف شریعہ پنجاب یونی ورسٹی اور سابق چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی گزشتہ دن اس جہانِ فانی سے رختِ سفر باندھ کر مالک حقیقی کی طرف روانہ ہو گئے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اساتذہ میں سے تھے۔
بیساکھی کے میلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تین ہزار سے زاہد سکھ یاتریوں کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچر فورم کی جانب سے سکھ مذہب کے تاریخی وزٹ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.