سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ٹوبہ: تحریک منہاج القرآن ٹوبہ کے زیراہتمام دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست نہایت روحانی اور ایمان افروز ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
دینہ: سفیرِ امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست قصر یار گرینڈ مارکیز میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد احسان قادری نے ’’اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کینٹ کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی عظیم الشان تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مشائخِ عظام، علمائے کرام، قرّاء حضرات اور ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ سمیت اہلِ علاقہ اور تحریکِ منہاج القرآن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
راولپنڈی: علامہ میاں عنصر محمود قادری، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب نے تحریکِ منہاج القرآن وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ درسِ عرفان القرآن میں "فلاحِ دارَین کا راز" کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی حقیقی کامیابی۔۔۔
حویلی لکھا: علامہ منہاج الدین قادری نے درسِ عرفانُ القرآن کی بابرکت نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید محض تلاوت یا ثواب حاصل کرنے کی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جس کا اصل مقصد انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ویلبی ڈنمارک علامہ حافظ منظور احمد کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ جامع شیخ الاسلام میں پڑھائی۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی عظیم الشان نشست کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے "خاندانی استحکام میں زوجین کے کردار" پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اگر یہ اکائی مضبوط ہو تو پورا معاشرہ استحکام، سکون اور اخلاقی پاکیزگی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے، جس میں نزولِ قرآن کی نسبت سے انسانیت کو ہدایت کا کامل سرچشمہ عطا کیا گیا، رمضان المبارک ظاہری و باطنی اصلاح کا مہینہ ہے۔
فیصل آباد: ڈاکٹر محمد رفیق نجم نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نائٹ لائف کوہ نور، فیصل آباد میں "شیخ الاسلام ڈے" کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فروغِ قرآن و سنت، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی سطح پر امن واعتدال کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
لاہور: ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں پہلے اجتماعِ جمعہ کے موقع پر ایمان افروز اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسجد کے اندرونی و بیرونی حصے نمازیوں سے بھر گئے اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔
دیپالپور: تحریک منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِاہتمام پاک مدینہ میرج ہال میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اہلِ دیپالپور، علمائے کرام، خواتین، طلبہ و طالبات اور کارکنان تحریک منہاج القرآن کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام سالانہ شہرِ اعتکاف میں نشستوں کی الاٹمنٹ کے لیے الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سربراہ الاٹمنٹ کمیٹی رانا وحید شہزاد کی قیادت میں مشاورت کے بعد ممبران کو اُن کے متعلقہ علاقوں کے معتکفین کی نشستیں الاٹ کر دی گئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ربّ العزّت کا بے پایاں شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر ماہِ صیام کی رحمتوں اور سعادتوں سے فیض یاب ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ یہ ماہِ مبارک رحمتِ الٰہی کے نزول، بخشش و مغفرت کی برسات اور نارِ جہنم سے نجات کا پیغام لے کر آتا ہے۔ میں عالمِ اسلام کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لاہور: استقبالِ ماہِ صیام اور شیخ الاسلام ڈے کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کو دلکش برقی قمقموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.