سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع منہاج القرآن ترناوا میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے نصیحت کی درخواست کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے بچوں کو ادب سکھاؤ۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں محترم مفتی عبد القیوم خان ہزاروی سے ملاقات۔ اس دوران، مفتی صاحب کے جواں سال پوتے کے انتقال پر اظہار تعزیت
ڈویلپمنٹ کونسل کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کوٹ نجیب اللہ انٹرچینج ہری پور آمد پر ہزارہ زون کے قائدین و کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون محمد جاوید القادری کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور بزرگ رہنما حاجی غلام غوث کی نمازِ جنازہ فتح گڑھ لاہور میں پڑھائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی تحریک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں روح پرور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ رحمن کی سعادت قاری نور احمد چشتی نے حاصل کی جبکہ محمد شہباز قادری، حسن عبداللہ قادری اور حافظ کاشف زبیر سمیت دیگر نعت خوانوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔
تحریکِ منہاج القرآن نور پور، لاہور کے زیرِاہتمام سالانہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ انعام مصطفوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ محفل میں قراء و نعت خواں حضرات نے تلاوتِ کلامِ الٰہی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا۔
نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرِاہتمام جاری عظیم الشان سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ کورس (ڈپلومہ اِن سیرہ اسٹڈیز) میں ملک بھر سے شرکاء کی بھرپور شرکت جاری ہے۔ تیسرے روز سینکڑوں افراد نے بذریعہ زوم اس علمی و روحانی نشست میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ای پی ڈی حافظ سعید رضا بغدادی نے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ علم ذات کی نفی کرنے اور سب کچھ قربان کر دینے کے جذبہ سے حاصل ہوتا ہے، علم لاوارث نہیں، حلم، صبر، شکر، تقویٰ و قناعت، خوش اخلاقی علم کا خاندان ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے جامع المنہاج میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے مرحوم کے بھائی عاصم ندیم، صاحبزادے احمد بلال اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت آصف ندیم مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور حضور علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد، ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت و گفتگو کرتے ہوئے آئیندہ ورکنگ پلان کے حوالے سے مشاورت کی اور جامع ہدایات دیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بزم غلامانِ غوث الوری پشاور کے وفد نے 28 ستمبر کو ملاقات کی، ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، محمد طیب ضیاء اورنگزیب رضا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کے زیر اہتمام 10روزہ "سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ‘‘ آن لائن کورس کا آغاز ہو گیاہے۔ نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا ہےکہ اس کورس کا مقصد نئی نسل کو سیرت النبی ﷺ سے جوڑنا اور عملی زندگی میں اخلاقِ مصطفوی ﷺ کو پروان چڑھانا ہے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بھانجے آصف ندیم قضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آصف ندیم انتہائی خوش اخلاق خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.