تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Suleman MQI Haveli Lakkah 2026

رمضان المبارک کی پُرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیرِاہتمام نمازِ فجر کے بعد پانچ روزہ دروسِ عرفانُ القرآن کی چوتھی بابرکت نشست نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ حویلی لکھا اور اس کے گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اس نورانی اجتماع کو علم و عرفان کی خوشبو سے معطر کر دیا۔

نائب ناظمِ دعوت علامہ محمد سلیمان اعظم نے “اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے” کے اہم اور عصری موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل، جامع اور فکر انگیز خطاب فرمایا۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ موجودہ دور کے فتنوں، اخلاقی انحطاط اور سماجی چیلنجز کا حقیقی اور پائیدار حل سیرتِ طیبہ ﷺ کی پیروی اور حسنِ اخلاق کے فروغ میں پوشیدہ ہے۔ ان کا خطاب دلوں کو گرما دینے والا اور روحوں کو بیدار کرنے والا تھا، جس نے حاضرین میں عملی زندگی میں سنتِ نبوی ﷺ کو اپنانے کا نیا عزم پیدا کیا۔

تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا اور اس کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے معزز مہمانانِ گرامی قدر کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شرکت کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔ اجتماع میں نظم و ضبط، روحانی فضا اور سامعین کی توجہ دیدنی تھی۔ یہ دروسِ عرفانُ القرآن رمضان المبارک کی برکات سمیٹنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شعورِ قرآن اور اخلاقِ حسنہ کے فروغ کی ایک مؤثر اور بامقصد کاوش ہیں۔

مزید برآں، عزیزم ارسلان منظور منا نے ایک مثبت سوچ رکھنے والے صحافی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے مسلسل چوتھے روز بھی اس بابرکت پروگرام کی لائیو کوریج کر کے علمی و روحانی پیغام کو وسیع حلقوں تک پہنچانے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ اس نورانی سلسلۂ دروس کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے امتِ مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے۔

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Suleman MQI Haveli Lakkah 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Suleman MQI Haveli Lakkah 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Suleman MQI Haveli Lakkah 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Suleman MQI Haveli Lakkah 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top