سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کھڑی شریف کے زیراہتمام تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کی اختتامی تقریب تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر میں انعقاد پزیر ہوئی، جس میں خصوصی شرکت مرکزی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان اور معلمہ کورس محترمہ شمائلہ عباس، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ دینہ محترمہ سلمہ شبیر اور علاقے کی موثر شخصیات نے کی۔
مورخہ 30 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں خصوصی خطاب مرکزی نگران ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس صاحبہ نے کیا، پروگرام کا انعقاد فاطمہ جناح گرلز کالج ویسٹ کالونی جہلم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کی نگران محترمہ مسرت ہارون نے کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں پیکرِ صبر و شجاعت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت ِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی آغوش میں پرورش پانے والی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اس موقع پر وہ مثالی کردار ادا کیا، جو رہتی دنیا تک تمام خواتین کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔
صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیاء کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، مینارِ پاکستان پر ہونیوالے تاریخی اجتماع میں لاکھوں محبِ وطن پاکستانی ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام سے سوسال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ تبدیلی کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔
مورخہ 23 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیراہتمام ناظمہ فرزانہ فیصل کے گھر ممتاز کالونی میں شہداء کربلا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وحلقہ درود کا اہتمام کیا گیا، جس میں ناظمہ تربیت محترمہ رخشندہ رزاق، ناظم دعوت محترمہ غزالہ صغیر، ناظم نشرو اشاعت محترمہ ثنیہ محفوظ علی قادری، ویمن لیگ کی کارکن سدرہ کاشف، شازیہ سمیت علاقہ بھر سے خواتین نے شرکت کی۔
نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ یزیدنے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو امام حسین علیہ السلام کو گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے اپنے خاندان کی قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کے عمل سے صبر و رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیا اور آج ساری انسانیت ان مثبت رویوں سے فیضیاب ہورہی ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام آج غیر مسلموں کیلئے بھی اتنے ہی معزز ہیں جتنے مسلمانوں کیلئے، ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنے عمل سے انسانیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو یوم عاشور مذہبی جذبات کے ساتھ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاجس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
مورخہ 12 نومبر 2012, کو منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیراہتمام مہاجر کالونی میں ناظمہ نشر و اشاعت محترمہ ثنیہ محفوظ علی قادری کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس روح پرور اجتماع میں نگران منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ محترمہ مسرت ہارون قادری، صدر نواب شاہ منہاج ویمن لیگ محترمہ ڈاکٹر نگہت حسن، ناظم محترمہ فرزانہ فیصل، ناظم تربیت محترمہ رخشندہ رزاق اور ناظم دعوت محترمہ غزالہ صغیر نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاون کراچی کے زیراہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام لیاری کراچی کے علاقے گلشن کالونی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی قائدین کے علاوہ علاقہ بھر سے تمام مکتبہ فکر کی سینکڑوں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
23 دسمبر 2012ء کے عوامی استقبال کے سلسلے میں 20 نومبر 2012 کو نگران منہاج القرآن ویمن لیگ آزاد کشمیر محترمہ فریحہ خان نے کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس کی صدارت کی۔ نو منتخب عہدیداران نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کنونشن کے سلسلے میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔
مورخہ 18 نومبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے عوامی استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں نظام بدلو ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب سردار بشیر خان لودھی، مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ گلشن ارشاد صاحبہ اور مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عاصم رشید ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں تحصیل شکر گڑھ کی تمام یونین کونسلز سے ہر فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
مورخہ 30 اکتوبر تا 11 نومبر مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور میڈیا کوآرڈینیٹر محترمہ نبیلہ یوسف نے ضلع جڑانوالہ، فیصل آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیلات (جڑانوالہ، کھڑانوالہ، بچیانہ، تاندلیانوالہ، ماموں کانجن، سمندری، آو اگہت، سید والا، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، کمالیہ، شورکوٹ سٹی، اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ کینٹ، گوجرہ، لالیاں، منڈی شاہ جیونہ اور رجانہ کا پندرہ روزہ وزٹ کیا۔ جس میں تنظیمی نشست، ورکرز کنونشن اور تنظیم سازیاں عمل میں لائی گئیں۔
بدھ 14 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیئنر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون چکوال کے زیراہتمام خواتین کے لیے تین روزہ آئین دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے آخری دن اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اگر آپ تحریک سے منسلک ہیں توآپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ مرکز کی طرف سے پیغامات کے حصول کے لیے آپ اپنی تحصیل کے کوآرڈینیٹر سے منسلک ہو جائیں اور موصول ہونے والے پیغامات کو اپنی SIM میں موجود تمام غیر تحریکی افراد کو فارورڈ کرنا شروع کر دیں۔ (اس نیٹ ورک میں شامل ہونے کے لیے اپنی تحصیل / ٹاؤن کے صدر / ناظم سے رابطہ کریں۔)
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.