سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ و سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو لاکورونیو سنٹر میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی ادب واحترم سے منایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 22 جون کو تحریک منہاج القرآ ن چشتیاں کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔ ورکرز کنونشن میں ڈاہرانوالہ، بہاولنگر، حاصلپور اور منچن آباد سے کثیر تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء کو انمول میرج ہال پتوکی میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورسز منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
تحصیل مانانوالہ کی ذیلی تنظیم یونین کونسل 99 واڑہ امام دین شرقی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسکالر منہاج کالج فارویمن کی محترمہ مصباح کبیر نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نارنگ منڈی کے زیراہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں دور و نزدیک سے تقریباً 600 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے ناظمہ MSM محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملتان شریف میں مورخہ 30 اور 31 مئی 2012ء کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات آئیں دین سیکھیں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
DIOCESAN گرلز سکول کی طالبات نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مورخہ 21 مئی 2102ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا اہتمام لیڈی میکبہوز سینٹر نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 20 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور کے صفہ ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے پاکستان بھر سے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 05 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ڈنمارک ویلبی مرکز میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹرز لیگ سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو فرمائی اور انہیں سیکنڈینیویا کی خواتین کی سب سے بڑی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کرانے پر مبارکباد اورخصوصی دعاؤں سے نوازا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے مرکز نورتھ ویسٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 04 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
مورخہ 04 مئی 2012ء کو ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل محترمہ غزالہ حسن قادری نے ویربروپارکن کا دورہ کیا اور منہاج القرآن سے وابستہ خواتین سے ملاقات کی،
محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کوپن ہیگن نورتھ ویسٹ میں مورخہ 03 مئی 2012ء کو منہاج ویمن لیگ کے لئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خصوصی گفتگو کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.