سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر مورخہ 26 فروری بروز اتوار دن 11 بجے ’’مصطفوی جنازہ گاہ بھائی خان‘‘ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت پروگرام میں خصوصی خطاب محترمہ مہوش وحید صاحبہ (فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور) نے کیا۔
منہاج ماڈل سکول گرلز کیمپس ٹاؤن شپ لاہور میں مورخہ 21 فروری 2012 کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اکسٹھ واں یوم پیدائش انتہائی پروقار انداز میں منایا گیا جس میں نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک، فرانس سے محمد نعیم چوہدری اور پرنسپل احمد نواز انجم نے خصوسی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام جناح ہال ٹی ایم اے میں خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، یہ محفل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل لاہور اور چیچہ وطنی کی اراکین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں ہدیہ نعت پیش کی جس سے پورے ہال میں ایک روحانی ماحول کا سماں بن گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیراہتمام مورخہ 01 فروری 2012 کو حسن میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد منہاج نعت کونسل واہگہ ٹاؤن نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیراہتمام 19 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم شخصیات کے علاوہ 2000 خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے صدارت مسز فریدہ ارشد نے کی جبکہ نقابت کی فرائض محترمہ مسز پروین بھٹہ نے سرانجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام بسلسلہ میلاد مہم مورخہ 12 فروری 2012 کو بعنوان "محسن انسانیت" ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے چکوال محترمہ عفت لیاقت چوہدری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دور و نزدیک سے تقریبا 7000 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 61 ویں یوم پیدائش پر منہاج ٹی وی نے بذریعہ انٹرنیٹ دو روزہ خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز 18 فروری 2012ء کو ہوا، جو 19 فروری 2012ء کو ختم ہوئیں۔ اس موقع پر قائد ڈے کی مرکزی تقریبات کو براہ راست پیش کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل مذہبی پروگرامز کے سلسلہ میں 21 فروری 2012ء کو منگل کی صبح ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی دہلی ایرپورٹ پر سید ناد علی صدر منہاج القرآن انڈیا، مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران نے شیخ الاسلام کا پرپتاک استقبال کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت نے کیا تھا۔ قائد ڈے کے اس مرکزی پروگرام کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ سنئیر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سمیت تمام مرکزی قائدین نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر، لائنز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری 2012ء کو 61 برس کے ہوگئے، پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں آپ کا یوم پیدائش بڑے جوش و خروش اور تحریکی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے شکرانے کے طور پر 61 بکروں کا صدقہ دیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نارووال بدوملہی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے نمائندگی کرتے ہوئے ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت، منہاج نعت کونسل اور منہاج کالج فار ویمن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (برائے خواتین ) مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 10 بجے چوہدری جاوید اقبال (صدرتحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) آف ڈونگی کلاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ومنہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2102ء کو مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کثیر تعداد میں خواتین کی موجودگی کی وجہ پروگرام تاریخی اہمیت اختیار کر گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 12 فروری 2012 کو عبداللہ میرج ہال بلال ٹاون میں منعقد ہوئی۔ وہاں پر موجود خواتین کے مطابق یہ جہلم میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد تھی، جس میں خواتین کا ایک جم غفیر تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.