سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام بچوں کی آنلائن ’’امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس 28 اگست 2022 کو منعقد ہوئی، جسمیں بچوں نے گوگل میٹ کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل میں دنیا بھر سے بچوں اور بچیوں نے شر کت کی۔
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ ایگرز کے زیرِاہتمام بچوں میں جذبہ ایثار و قربانی اور جذبہ انسانیت کو پروان چڑھانے کے لیے قطرہ قطرہ نیکی کے عنوان سے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت بچے اپنے جیب خرچ سے سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کے لیے عطیات اور کھانے پینے کی اشیاء دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم سیلاب متاثرین کی امداد کے ضلع لیہ پہنچ گئی، جہاں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ ٹیم کی طرف سے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویمن لیگ سینٹرل پنجاب بی رجانہ اور گوجرانوالہ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ضروریات زندگی کی اشیاء کو جمع کیا گیا، اس سلسلہ میں منہاج ویمن لیگ کی ٹیم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سلے ہوئے کپٹرے، فوڈ پیکج اور دیگر اشیاء کے بنڈل تیار کیے ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کو پہنچائے جائیں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کے جہلم وزٹ کے دوران سرائے عالمگیر کی ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ تنظیمی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس ڈوگر اور ڈائریکٹر نظامتِ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام ’’امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ 20 اگست 2022 کو کوبلنز میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ خدیجہ نواز نے واقعہ کربلا کی داستان خطاب کی شکل میں بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ 9 محرم الحرام کو جب رات کا اندھیرا چھا چکا تھا تو امام عالی مقام نے سب چراغ بجھا دیئے اور فرمایا کہ اے میرے اصحاب، دوستو، بچو، بوڑھوں، مومنین بھائیوں، یہ لوگ میرے خون کے پیاسے ہیں۔
بانی و سر پرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عائشہ مبشر کی والدہ ماجدہ متقی، پرہیزگار اور نیک سیرت خاتون تھیں۔ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام ”سر سبز پاکستان“ کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایگرز فورم کی عہدیداران اور ایگرز کلب کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے والدین کے نام کے پودے بھی لگائے۔ اس سال لاہور سمیت پورے ملک میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ”تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار“ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے تحریک پاکستان میں حصہ لینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان ہو یا تعمیر پاکستان کی جدوجہد خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا، آبادی کے 50 فی صد کو ترقی کے دھارے سے باہر رکھ کر کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ ’’محفل ذکر امام حسین‘‘ علیہ السلام مورخہ 6 اگست 2022ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج ویمن لیگ ہانگ کانگ محترمہ شکریہ رحمت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت اطہار سلام اللہ علیہم کی محبت، ادب اور احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔ قرآن کریم میں رب کائنات نے اہل بیت اطہار رسول صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت کو ہر مسلمان کے لازم قرار دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس مونچن گالڈ باخ میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ خدیجہ نے واقعہ کربلا کی داستان خطاب کی شکل میں بیان کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کربلا میں ادا کردہ کردار کو خواتین کی تربیت اور آج کی یزیدی طاقتوں کا سامنا کرنے کے لیے نمونہ پیش کیا۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام الھدایہ کیمپ 2022ء کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ر اقبال احمد خان، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی، نوراللہ صدیقی، محمد آفتاب خان، حسن محمود جماعتی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ جرمنی کا اجلاس جنرل سیکرٹری محترمہ جویریہ سجاد کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں منہاج سسٹرز لیگ جرمنی کوبلنز کی ناظمہ محترمہ صفیہ اختر نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ جرمنی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کام کو مزید احسن طریقے سے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام پی پی 154 میں پانچ روزہ ایگرز سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 25 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ سمر کیمپ کے دوران بچوں کے لئے نعت کلاس، اخلاقیات کلاس اور آرٹ کلاس وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام کوبلنز میں محفل میلاد منعقد کی گئی جسمیں محترمہ صفیہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طھارۃ القلوب کا تعلق قلب و باطن کی اسراء سے ہے۔ سیدنا علی کرم اللہ وجہ نے اپنے بڑے صاحبزادہ سیدنا امام حسن مجتبی علیہ السلام کو وصیحت فرمائی اور بیٹے کو ارشاد فرمایا میں تمہیں وصیحت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اسکے اوامر و نواہی کی پختگی کے ساتھ پابندی کرنا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.