سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِ اہتمام عالم اسلام کی تجدیدی تحریک، تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والی بہنوں کو اسناد دی گئیں۔
منہاج کالج برائے خواتین میں خودداری کے موضوع پر فکری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین اور نفیس مزاج خودداری ہے۔ یہ رب تعالیٰ کاسب سے عظیم اور نایاب تحفہ ہے۔ یہ بالخصوص خواتین اور بیٹوں کے لیے متاع حیات ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ وائس کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین نے حقوق نسواں کے عوامی شعور کی اگاہی بارے پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر واک میں شریک خواتین نے پلے کارڈز کے ذریعے حقوق نسواں کے حقیقی اسلامی و فلاحی تصور بارے اپنا پیغام پہنچایا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی نہ صرف اگاہی دی ہے بلکہ اسلام ہی حقوق نسواں کا سب سے بڑا محافظ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (وائس) کے زیراہتمام 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت ویمن امپاورمنٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ خواتین کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت پر جتنا موجودہ دور حکومت میں کام ہوا اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ تحریک انصاف کی حکومت حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات کے مطابق خواتین کے عزت و احترام اور امپاورمنٹ کو یقینی بنارہی ہے۔
منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمه زینب رفاقت نے حاصل کی۔ حمد بارى تعالی پیش کرنے کی سعادت محترمه خدیجہ رفاقت کو ملی جبکہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت محترمه صائقہ کاشف کو ملی۔ محترمه رابعہ قیوم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ برلن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری 2022ء کو برلن میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ برلن کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیرِاہتمام 19 فروری 2022ء کو منہاج اسلامک سینٹر فرینکفرٹ پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں منھاج ویمن لیگ برلن نے کیک کاٹ کر اپنے قائد سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
منہاج کالج برائے خواتین میں طالبات کی ’’الشھادۃ العالمیہ‘‘ مکمل کرنے پر تکمیل گریجوایشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ سکینہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تکمیل گریجوایشن پر منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ شیخ الاسلام نے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے طالبات کو علم و عمل کے ساتھ عملی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر محترمہ راضیہ نوید نے واہ کینٹ میں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان، فضیلت، مقام و مرتبہ اور تعریف بیان کرنا انسانی بس سے باہر ہے کیونکہ آ پ سلام اللہ علیہا کی شان خود محبوب خدا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بیان کی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا اہم اجلاس صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداروں، منہاج ویمن لیگ کے دو ڈیپارٹنٹس سوشل میڈیا اور ماہنامہ دختران اسلام کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں نے اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی آئندہ کے اہداف اور منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر میں تنظیمات کے آنلائن اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت منہاج ویمن لیگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ سدرہ کرامت نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تہنیتی و حوصلہ افزائی کا خط بھی تنظیمات سے شیئر کیا، جو آپ نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویمن لیگ نے حقوق نسواں کی بحالی، دین اسلام کی اقدار کے فروغ کے ساتھ 34 برس کا سفر مکمل کیا ہے۔ یہ سفر ایک عزم و ہمت، حوصلہ اور استقلال کا سفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چار دہائیاں قبل خواتین کی علمی و عملی رہنمائی کے لیے ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا، آج یہ چراغ منہاج القرآن ویمن لیگ کی شکل میں دنیا بھر میں روشن ہو چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن سے وابستہ خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکیزہ اور مہذب معاشرہ کی تشکیل میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار مرکزی ہے۔ علم، امن اور تربیت کے فروغ کے لئے ویمن لیگ نے مثالی خدمت انجام دے دی اور یہ سلسلہ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانیہ میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے بلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ایگزیکٹو ٹیم نے مرکزی گوشۂ درود میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا، دعائیہ تقریب میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مرحومہ کی بلندی دجارت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.