سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سیرة النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سینئر نائب صدر ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ جہلم بھر سے سوشل ورکرز، سیاسی شخصیات، ٹیچرز، وکلاء، سٹودنٹس نے بھرپور شرکت کی۔ محترمہ راضیہ نوید صاحبہ (نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ) نے "کامل ایمان کے چار تقاضے" کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام محفلِ ذکر غوث الورٰی کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے ’’شان سیدنا حضور غوث الاعظم‘‘ کے موضوع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اللہ کی شان حضور نبی اکرم ﷺ ہیں۔ جس طرح اللہ کی شان حضور نبی اکرم ﷺ ہیں اسی طرح غوث الاعظم نبی اکرم ﷺ کی شان ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جس اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیاء کرام پر فضیلت عطا فرمائی، اسی طرح حضور غوث الاعظم کو تمام اولیاء کرام پر فضیلت عطا ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی سیرت وفا اور محبت کی عظیم داستان ہے کیونکہ محبت کی کوئی بھی تاریخ، کوئی بھی تذکرہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے داستان حضرت بلال رضی اللہ عنہ بعنوان محبت و اخلاص کی گہرائیوں سے نکلنے والی صدائے عشق کے موضوع پر خطاب کیا۔
پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی نشست سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا طلبہ و طالبات کو حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے لیے قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ زندگی دارالجزا نہیں بلکہ دارالایمان ہے۔ انسان اس دنیا میں فقط اور فقط شاندار آخرت کی تیاری کے لئے آیا ہے۔ لہذا کامیاب وہ ہے جس نے آخرت کا سامان تیار کر کے اللہ کو راضی کر لیا اور ناکام ہوا وہ شخص جو خود کو ضائع کر بیٹھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ صفدر آباد کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مومن کے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا معیار اور پیمانہ جو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نسبت مصطفوی قائم کرتے ہوئے اپنی محبت کے معیار پختہ کرنے ہوں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام خانقاہ ڈوگراں میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ ڈوگراں کی تمام یوسیز سے خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز سپین کے زیراہتمام محفل میلاد بعنوان ’’محبت و نسبت رسول ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہالینڈ سے تشریف لائے مہمان خصوصی علامہ حافظ احمد نے بہت خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالٰی اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور نسبت کو ہی آخرت کی کامیابی قرار دیا۔ محفل میں سپین بھر سے خواتین، بچوں اور نوجوان بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میں تلاوت، نعت، کلام، ذکر، کڈز سیگمنٹ کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’حضرت محمد ﷺ کا حقیقی خاکہ‘‘ کی رونمائی کرائی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیرِاہتمام سرائے عالمگیر میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خطاب کیا۔ محفلِ میلاد میں مرکزی نعت کونسل کی جانب سے محترمہ قاریہ سدرہ انور اور محترمہ سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کی۔
حکومت کی طرف سے ربیع الاول تقریبات کو سرکاری طور پر ’’عشرہ شان رحمۃ للعالمین‘‘ منانے کے سلسلہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سینئر نائب صدر منہاج القران ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔ انہوں نے عصر حاضر میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسبت مصطفیٰ ﷺ پر قائم رہنا اور مصطفوی نسبت کو سب رشتوں پر غالب رکھنا ہی ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے یہی پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے۔
منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں 5 نومبر 2021 کو بزم منہاج، اسلامک سوسائٹی اور خدیجہ ہاسٹل کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی محترمہ فضہ حسین قادری نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج کالج کی طالبات ہمیشہ جس محبت و شوق سے نعت خوانی کرتی ہیں، یقیناً یہ ان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کی ترجمانی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی محبت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ آپ کی سیرت مبارکہ کی اتباع کی جائے۔
آغوش (آرفن کیئر ہوم) گرلز کیمپس کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری چیئرپرسن آغوش کمپلیس (گرلزکیمپس)نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات ﷺسے سچی اور حقیقی عقیدت و محبت سے مراد ان کی حیات طیبہ کے ہر گوشے پر عمل پیرا ہونا اور ان کے فرامین پر صدق دل کے ساتھ عمل کرنا ہے، ماہ میلاد مصطفی ﷺ کا مہینہ محافل میلاد منعقد کرکے آقا کریم ﷺ کے ساتھ اظہار عقیدت کرنے کا مہینہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن پاکستان) نے ’’میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیوں منانا چاہیے‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ محترمہ عائشہ عروبہ (صدر منہاج القرآن ویمن ضلع اٹک) نے منہاج القرآن کا پیغام دیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ (سندھ) کے زیراہتمام حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان کے عنوان سے میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سحر عمبرین (ڈائریکٹر دعوت و تربیت ڈیپارٹمنٹ) نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ہے۔ محبت مصطفیٰ کے بغیر انسانی جسد مردہ ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبر آزاد کشمیر کے زیراہتمام سالانہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد ڈاکٹر فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ)، رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ کشمیر)، فاطمہ سعید (زونل ناظمہ شمالی پنجاب) اور سعدیہ احمد (کوآرڈینیٹر ایگرز کلب) نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر فرح ناز نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا اصل مقصد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے اخلاق حسنہ کو اپنے سیرت و کردار کا حصہ بنانا ہے۔ آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نسلوں کی تربیت اور کردار سازی کی بنیاد صداقت اور امانت پر رکھی جائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.