سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ رائیونڈ (لاہور) کے زیرِاہتمام سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے کیا۔ خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ حضورﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ انکا کہنا تھا حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوۂ رسولﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ مزید انکا کہنا تھا کہ نبی اکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں۔
نہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام بچوں کے لیے ضیافت میلاد اور میلاد کینڈل واک کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقدہ ضیافت میلاد پروگرام میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کے بچوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں نعت خوانی کی، دف پر ثناء خوانی ہوئی اور بچوں کی جانب سے میلاد النبی کی مناسبت سے اظہار خیال بھی کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز اور منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قائدین بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر فرح ناز نے اظہار خیال کرتے ہوئے بچوں میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی منعقدہ ربیع الاول پلان لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کی خوشیاں کائنات کی ہر خوشی سے بڑھ کر ہیں۔ منہاج ویمن لیگ نے ربیع الاول کی تقریبات کو ملک بھر میں پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ کے ربیع الاول پلان میں ملک بھر میں 40 روزہ خواتین کی میلاد تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹیو ٹیم کی محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ خصوصی تربیتی نشست مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تمام زونل ناظمات کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محترمہ فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت دین کی ذمہ داری اللہ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے اور دین کی خدمت کا فریضہ ویمن لیگ کی ہر خاتون کے لیے اعزاز ہے۔
منہاج ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ رافعہ عروج ملک نے گجرات کی تحصیلات کوٹلہ، حاجیوالہ، جلالپور جٹاں، لالہ موسی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی مقامی عہدیداروں، ٹیم اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کی صدر محترمہ منیر فاطمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کی صدر محترمہ منیر فاطمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کو شیخوپورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ منیر فاطمہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایم ایس ایم سسٹرز کی سوشو ویلیفئر سوسائٹی جہلم کے زیراہتمام اور وائس کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، اس سلسلہ میں جہلم کے خان محمد ہاسپتال میں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ایم ایس ایم سسٹرز کی طرف سے اعادہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے موقع پر شروع کی گئی شجرکاری مہم ملک بھر میں جاری ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیرِاہتمام 12 ستمبر 2021ء کو ’’سیدہ زینب‘‘ سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب-اے) نےخصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب علیھا السلام نے تقویٰ و طہارت کے ساتھ اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کی حتیٰ کہ معرکہ کربلا میں بھی آپ نے بڑی بہادری اور شجاعت سے امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیا۔ آج سیدہ زینب علیھا السلام کا اسوہ خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ خواتین کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت ناگزیر ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ایک پڑھی لکھی ماں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ کروڑوں بچے سکول نہیں جاتے، انہیں سکول بھیجنے کے لئے ریاست اور حکومت سے زیادہ ایک پڑھی لکھی ماں کا کردار اہم ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو تعلیم دے رہے ہیں۔ وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداروں کے تنظیمی اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیرِاہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس نے ’’شریکتہ الحسین سیدہ زینب سلام اللہ علیہا‘‘ کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد کے زیراہتمام سیدہ زینب علیھا السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محترمہ مصباح (ڈپٹی زونل ہیڈ جنوبی پنجاب) اور محترمہ صائمہ (ڈائریکٹر کورسز الہدایہ) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ صائمہ نور (ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ) نے سیدہ زینب علیھا السلام کی سیرت پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے 22 سے 30 اگست تک اندرون سندھ کا 8 روزہ دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران وفد نے 19 شہروں میں محرم الحرام کی نسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنسز اور محافل ذکر اہل بیت اطہار میں مختلف مقامات پر شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللّٰہ علیہا‘‘ کانفرنس 29 اگست 2021 کومنہاج اسلامک سنٹر جادہ جہلم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حافظہ سمیرا شاہین نے سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی حیاتِ مقدسہ کے دعوتی، تبلیغی اور روحانی پہلووں خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ (پی پی 37) کے زیرِاہتمام منعقدہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے واقعہ کربلا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سیرت و کردار میں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا، شجاعت و بہادری میں مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور صبر و رضا میں امام حسین علیہ السلام کا عکس تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی مضبوطی، حق پر استقامت سے ڈٹے رہنا اور باطل کو للکارنا، آج کی عورت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.