سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب زون (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور زونل ناظمہ (کے پی کے) محترمہ فاطمہ سعید نے 9 جون 2021ء کو ضلع شیخوپورہ اے کا دورہ کیا۔ دورے میں شیخوپورہ اے کی تحصیلات فاروق آباد، گجیانہ نو اور شیخوپورہ سٹی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) اور محترمہ عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے جڑانوالہ کی تحصیلات بچیانہ، کھڑیانوالہ اور باہمنی والہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے تنظیمات سے ملاقات کی۔
ایم ایس ایم سسٹرز کی ریسرچ سوسائٹی کے زیراہتمام 5 روزہ ریسرچ ورکشاپ ’’Build Your Writing Build your Future‘‘ کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا، جس میں ایم ایس ایم سسٹرز کی رہنماؤں اور رائٹرز نے شرکت کی۔ افتتاحی سیشن میں مسز آمنہ خالد نے ورکشاپ کی میزبانی کی۔ مقررین میں مسز ثناء قادر نے ’’کنٹینٹ رائٹنگز‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نئے لکھاریوں کو تحریری فن بارے مفید مشورے دیئے.
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) اور محترمہ انیلا الیاس ڈوگر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے اوکاڑہ بی کی تحصیلات (دیپالپور، بصیر پور، حجرہ شاہ مقیم، حویلی لکھا) کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے مقامی تنظیمات کی عہدیداروں سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں عرس مبارک کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ نوابشاہ کے زیراہتمام عرس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عرس تقریب منہاج ویمن لیگ نوابشاہ کے آفس میں ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) اور عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے شیخوپورہ بی کی تحصیلات (نارنگ منڈی، فیروز والا، کوٹ عبدالمالک، مرید کے) کا تنظیمی دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پیر محل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری کے عرس کی تقریب اقراء تہذیب النساء پارہ ٹاؤن میں 29 مئی 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد قرآن خوانی اور محفل نعت بھی ہوئی۔
منہاج القران اسلامک سنٹر ٹاؤن 2 پشاور میں 28مئی 2021ء کو حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا، جس میں 45 خواتین نے شرکت کی اور 24000 درود پڑھا گیا۔ اس حلقہ درود میں 41 بار سورۃ یٰسین کی تلاوت بھی کی گئی۔ اس موقع پر دعائیہ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے آپ کو ہدیہ ایصال ثواب بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام پی پی 154 اور پی پی 169 میں فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کا منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل سدرہ کرامت، زونل ہیڈ سینٹرل پنجاب اے رافعہ عروج ملک اور کوارڈینیٹر الھدایہ اقراء مبین کیساتھ آنلائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فہم دین پراجیکٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شیڈول شارٹ کورسز پر گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں ’’دورہ قرآن‘‘ واہ کینٹ میں منعقد ہوا۔ دورہ قرآن میں منہاج ویمن لیگ کی سکالرز، خواتین اور ویڈیو لنک کے ذریعہ خواتین آنلائن بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی سکالرز نے لیکچر دیئے اور شرکاء کو ترجمہ عرفان القرآن بھی پڑھایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام عرفان الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں اختتامی تقریب ’’دورہ قرآن‘‘ منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کی رہنماوں نے شرکت کی جبکہ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد آنلائن بھی شریک ہوئی۔
منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام تقریب تقسیم شیلڈ و اسناد 23 مئی 2021ء کو منہاج اسلامک سنٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم شلیڈ و اسناد اور ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے نائب ناظمات محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج سسٹرز یوکے کے زیراہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی آنلائن نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں منہاج سسٹرز یوکے، سکاٹ لینڈ، شمالی و جنوبی مڈلینڈز سے شرکاء شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو لاک ڈاون کے دوران منہاج سسٹرز کی کارکردگی سے اگاہ کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور عرفان الھدایہ ٹیم کے زیراہتمام آنلائن ’’آرٹ اینڈ کیلگرافی‘‘ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب 12 مئی کو منعقد ہوئی۔ مقابلہ جات میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور دیگر شہروں سے طالبات نے شرکت کی اور مختلف اسلامی رسم الخط کے فن پارے بنائے۔ کیلگرافی مقابلہ جات میں جہلم سے ماجدہ صابر اور ثناء وحید جبکہ فیصل آباد سے حافظہ مروہ نے پوزیشن حاصل کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.