سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ”سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا“ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ مبارکہ علوم دینیہ کا پہلا مدرسۃ الحدیث اور مدرسۃ السنہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا زہد و ورع، ایثار و سخاوت اور خدمت اسلام میں اپنی مثال آپ تھیں۔ علم کے باب میں آپ کا مرتبہ صحابہ کرام اور صحابیات میں بہت بلند تر ہے۔ تمام ازواج مطہرات اور عالمات صحابیات کا علم جمع کر لیا جائے تو آپ کا علم سب سے زیادہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ نظامت دعوت کے زیراہتمام 25 اپریل 2021ء کو مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں محفلِ حسن قرأت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان بھر سے خواتین قراءنے شرکت کی۔ محفلِ حسن قرأت میں مادرِ تحریک رفعت جبین قادری خصوصی طور پر آن لائن شرکت تھیں۔ برطانیہ سے معروف ثناءخواں آمنہ سلطانی اور جدہ سے حافظہ عابدہ نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالتماآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما ارشاد اقبال نے دعا کروائی۔
نہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 23 اپریل 2021ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے ”سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی سیرت و عادات رہتی دنیا تک خواتین کیلئے مینارہ نور ہیں۔ جس سے روشنی حاصل کرنیوالی خواتین سلامتی و عافیت والی زندگی پائیں گی۔ سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی ہستی تمام عالم نسواں کیلئے ایک روشن و تابندہ مثال اور مکمل و اکمل نمونہ عمل ہے۔ حضر ت سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی پاکیزہ سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے خواتین اپنے لئے راہ عمل متعین کریں۔
رمضان المبارک کی نورانی ساعتوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیر محل (پارہ ٹاؤن) کے زیراہتمام محفل درود پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ نذیر انچارج گوشہ درود شریف اور سید پاکیزہ بخاری ناظمہ ویمن لیگ پیرمحل نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام منعقدہ "سیدۂ کائنات کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عصرِ حاضر میں سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت و کردار خواتین کی زندگی سے وابستہ تمام پہلوؤں کے لئے نمونہ حیات ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی تعلیمات نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے خیر بانٹنے اور ایک دوسرے کی تکالیف دور کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں خیر کثیر کا واحد ذریعہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم وائس کے زیراہتمام راشن کی تقسیم ڈائریکٹر وائس محترمہ قرۃ العین عثمان کے گھر منعقد ہوئی جس میں 45 مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا، یہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی راشن کی تقسیم تھی، ان شاء اللہ باقی دو عشروں میں بھی پوری ٹیم کی معاونت سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیرِاہتمام رمضان پلان 2021 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے کہا کہ روزے کی فرضیت، مقصدیت اور فلسفہ و حکمت سمجھنا ضروری ہے تاکہ افراد معاشرہ کے کردار و سیرت کو روزے کے پاکیزہ اثرات اور تقویٰ و پرہیزگاری کی عظیم نعمت کے حصول کے لئے استعمال کیا جا سکے اور خود کو "لعلکم تتقون" کے حقیقی مقصد کے لئے تیار کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء تقریب کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارک بھی دی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے بچوں کی اوائل عمری میں ہی اخلاقی تربیت کرنا ہوگی اس کیلئے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر عمراور طبقہ کے افراد کی اخلاقی، روحانی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں کی تربیت کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹ ’’ایگرز‘‘ کی جملہ ذمہ داران بہنوں کو انکی شاندار کاکردگی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایگرز کا ڈیپارٹمنٹ بیک وقت ماں، باپ، استاد اور بزرگوں والا تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام شب برات پر ’گناہوں سے معافی اور اللہ کی رضا طلب کرنے کی رات‘ کے عنوان سے محفل کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کی صدر تہذیب فاطمہ نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ محفل سے تہذیب فاطمہ اور منہاج ویمن لیگ پیرمحل کی جنرل سیکرٹری عائشہ آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے شب برات کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتام پر رقت انگیز دعا کی گئی اور صلوۃ التسبیح اور ذکر کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام شب معراج پر محفل شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت تہذیب فاطمہ نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد تہذیب فاطمہ نے شب معراج اور آقا علیہ السلام کی شان و عظت کے موضوع پر گفتگو کی اور ذکر و درود کے اوراد کروائے۔ بعد ازاں شرکاء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سے مستفید ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جملہ رفقاء و اراکین کیلئے تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور نائب ناظمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی زونل ہیڈ فوزیہ جنید نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نئے رفقاء کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ویمن کراچی نصرت رانا ڈار بھی موجود تھیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’انٹرنیشنل ویمن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما نے شرکت کی، جبکہ بیرون ملک سے 20 سے زائد ممالک کی تنظیمات بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قائد ڈے کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر صدر ویمن لیگ کمالیہ عابدہ مشتاق کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی زونل ناظمہ مسز ارشاد اقبال اور مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیمات ہاجرہ قطب اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم کی ممبر شاہدہ شاہ، ایڈووکیٹ شازیہ نیئر، پروفیسر عفت شاکر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم، دینہ، سوہاہ اور پنڈدادنخان شرقی و غربی کی ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے خواتین شامل تھیں۔
پیر محل میں اقراء تہذیب النساء پارہ ٹاؤن پیرمحل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کو منایا گیا۔ اس سلسلسہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں محترمہ تہذیب فاطمہ اور ادارہ کی طالبات نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.