سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جہلم: عوامی تحریک ویمن لیگ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2017
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، ناظمہ فرحت دلبر قادری، فریدہ اکبر، حرا دلبر، ثناء اشتیاق، رانا کرامت علی، الطاف حسین و دیگرنے الائیڈ ہسپتال میں مریضوں میں کھانا تقسیم کیا۔ رانا رب نواز انجم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ظالم اور قاتل نظام کی قربانی ناگزیر ہے۔
منہاج القُرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم WOICE کے زیرِاہتمام جہلم میں مستحق بچی کی شادی کے لیے جہیز میں 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑوں سے معاونت کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام کمیونٹی سنٹر جی نائن ٹو اسلام آباد میں 13 اگست 2018ء کو ’یوم آزادی اور مستقبل کے معمار‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبر اعوان نے کہاکہ ایمان کی اساس کے تحفظ اور انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے منہاج القرآن کی کارکنان اور وابستگان پوری دنیا میں اپنا دینی، قومی وملی فریضہ انجام دے رہی ہیں، تحریک کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن وحدیث کی تعلیمات پر مبنی ملت اسلامیہ کو اتنا علمی وتحقیقی ذخیرہ فراہم کر دیا ہے کہ اب کوئی بھی دین دشمن، نظریاتی دہشتگرد اپنے مذموم اور مخصوص تخریبی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے آئندہ نسلوں کو گمراہ نہیں کر سکتا۔
منہاج سسٹرز لیگ ناروے اوسلو کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر محترمہ باجی باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔ نشست میں منہاج سسٹرز لیگ ناروے Buskerud سے نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی منہاج نعت کونسل سسٹرز جہلم کے زیراہتمام اور محترمہ سمعیہ ظفر کے زیر نگرانی فن قرآت و نعت کورس 4 اگست کو اختتام پزیر ہوا۔ کورس کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل تھا، جس میں شرکاء کو قرآت، دف کے ساتھ نعت، دعائیں، 40 احادیث مبارکہ اور تجوید کے قواعد سکھائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی کلاس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے علم التجوید اور عربی گرامر کی کلاس میں لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے فورم ایگرز کے زیراہتمام سمر کیمپس یوسی قبرستان چوک جہلم اور یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد ہوئے، 7 روزہ سمر کیمپس میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت، ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ، ناظمہ نشر و اشاعت اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر تحریم رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعتنے جہلم میں عرفان القرآن کورس کے انعقاد سے پہلے 4 روزہ دورہ جہلم کیا، 26 جولائی 2018ء کو انہوں نے بچوں کے سمر کیمپ کلاسز کے بعد یوسی قبرستان چوک کی ویمن لیگ ٹیم سے میٹنگ کی، جس میں دس روزہ عرفان القرآن کورس کےمتعلق گفتگو ہوئی۔
تحریک منہاج القران اور منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس 5 اگست 2018ء کو شروع گیا۔ کورس میں تجوید و قرآت مع عملی مشق، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، عربی گرائمر، فنِ خطابت اور مسنون دعائیں سکھائی جائیں گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبراعوان نے کہا کہ تحریک پاکستان کیلئے خواتین میں بیداری شعور پیدا کرنا مادر ملت فاطمہ جناح کا بہت بڑا کارنامہ تھا، مادر ملت نے خواتین کے حقوق اور تعلیم و تربیت کی جو تحریک 23 مارچ 1940 ء سے شروع کی وہ پاکستان بننے کے بعد بھی جاری رہیمادر ملت پاکستان کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز نے مادر ملت فاطمہ جناح کے 126 ویں یوم ولادت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کیلئے خواتین میں بیداری شعور پیدا کرنا مادر ملت فاطمہ جناح کا بہت بڑا کارنامہ تھا، مادر ملت نے خواتین کے حقوق اور تعلیم و تربیت کی جو تحریک 23 مارچ 1940ء سے شروع کی وہ پاکستان بننے کے بعد بھی جاری رہی، مادر ملت پاکستان کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، اللہ ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے اور ان کے درجات بلند کرے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ونگ ایگرز فورم جہلم کے زیراہتمامیوسی گرمالہلنگر پور میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ کے دوسرے روز بچوں کی تلاوت اور نعت سے کیمپ کا آغاز کیا۔ کیمپ میں دوسرے روز کے سیشن میں بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ایکٹیویٹی کروائی گئی۔ اس موقع پر بچوں کو پانی پینے کے اسلامی آداب سکھائے گئے اور گیمز بھی کروائی گئیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.