سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی ممبر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کہا ہے کہ عورت کی عزت اس کا پردہ ہے، اسلام نے معاشرے کو پرامن بنانے اور بگاڑ سے بچانے کیلئے مرد و زن کیلئے حدود و قیود متعین کی ہیں، اسلام کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق میں عورت کی تکریم اور باوقار آزادی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’منہاج سسٹرز سیکرز کلب‘‘ کے زیراہتمام ’’یونیورسٹی کی زندگی میں خواتین کا تشخص‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی پہلی ’’ویمن پارلیمنٹ‘‘ کی 500 اراکین نے مؤرخہ 15 اپریل 2018 کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں حلف اٹھایا، تقریب میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی عہدیدار خواتین نے شرکت کی، فرح ناز کو ویمن پارلیمنٹ کا سپیکر اور افنان بابر کو سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ویمن پارلیمنٹ کی ممبران سے حلف لیا اور انہیں ایک عظیم مقصد کے حصول کیلئے جمع ہونے پر مبارکباد دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے 5 روزہ تنظیمی و تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشن پر کاربند رہتے ہوئے اہداف کے 100 فیصد حصول کیلئے فرد اور تنظیم کے مابین احترام پر مبنی رشتہ استوار کرنا ناگزیر ہے۔ اچھی ریلیشن شپ ولایت کا بیج ہے۔ نیت ہو تو بندے کا اللہ سے رشتہ قائم کرنا آسان ہے مگر بندے کا بندے سے رشتہ استوار کرنا اور نبھانا مشکل ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ویمن لیگ کے 5 روزہ تربیتی سیشن کے چوتھے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور تجدید دین کی عالمگیر تحریک ہے، یہ تحریک دینی، سماجی، عائلی، انفرادی، اجتماعی امور و اقدار میں اسلامی تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن شرق و غرب میں اپنے وسیع و عریض تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے اسلام کا علمی، تحقیقی، اصلاحی، فلاحی پر امن پیغام امت مسلمہ اور بنی نوع انسانیت تک پہنچا رہی ہے، جسکے ثمرات نوجوان نسل کی طرف سے اسلام کی طرف تیزی سے بڑھتی ہوئی رغبت کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔
تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور مکمل ضابطہ حیات ہے، دیگر تہذیبوں کی بنیاد مفاد اور جذبات پر جبکہ اسلام کی بنیاد اخلاص اور حکمت پر قائم ہے۔ اسلام جذبات کی بجائے اخلاص کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، مخالفانہ پروپیگنڈے کا سبب کم علمی ہے یا بدنیتی، اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی کیلئے قرآن و سنت کا براہ راست مطالعہ کیا جائے اور طالبات، خواتین حصول علم پر توجہ مرکوز کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پانچ روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ 11 اپریل 2018ء سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے زونل، ضلع اور تحصیل سطح کی تنظیمات شریک ہیں۔ کیمپ کے دوسرے روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر فضہ حسین قادری، نظامت تربیت منہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید رضا بغدادی اور مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ افنان بابر نے شرکاء سے تربیتی امور پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کارکنان و عہدیداروں کے لیے پانچ روزہ تنظیمی و تربیتی ٹریننگ کیمپ 11 اپریل 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی سیشن کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبر سپریم کونسل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کی۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے گفتگو کرتے ہوئے ویمن لیگ کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ویژن 2025 کے اہداف کے متعلق رہنمائی دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا پانچ روزہ تنظیمی و تربیتی ٹریننگ کیمپ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں آج شروع ہو گا، کیمپ 11 سے 15 اپریل 2018ء تک شیڈول ہے، جس میں ملک بھر سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر سے عہدیداران و کارکنان شریک ہوں گی۔ کیمپ میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر فضہ حسین قادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور دیگر دانشور و اسکالرز مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔
عالمی یوم خواتین پر پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کے زیراہتمام خصوصی مذاکرہ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، مذاکراہ میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی رہنماؤں عائشہ مبشر، زینب ارشد، ایمن یوسف، میمونہ شفاعت، کلثوم طفیل اور دختران اسلام کی ایڈیٹر ام حبیبہ نے شرکت کی۔ مرکزی رہنماوں نے خواتین کے حقوق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں خواتین کا بدترین استحصال ہوا، خواتین کیلئے مخصوص کیے گئے نوکریوں کے کوٹہ پر عمل نہیں ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی طرف سے مقامی سطح پر دو مستحق بچیوں کی شادی کے لیے ان کو جہیز تحائف پیش کیے گئے۔ ان جہیز تحائف میں عرفان القرآن ، کپڑے، جوتے، جیولری اور دس ہزار کی نقدی شامل تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا ماہانہ اجلاس مؤرخہ 14 مارچ 2018 کو منہاج القرآن کے ضلعی دفتر جادہ جہلم میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی پیش کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاوت کی گئی۔ اجلاس میں ماہانہ دروسِ عرفان القرآن اور لاہور ورکشاپ پر بھی مشاورت کی گئی۔
عالمی یوم خواتین 8 مارچ 2018ء کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبراعوان نے کی۔ سیمینار میں روبینہ خاکی، فریدہ علی، قمرانساء علی، تسنیم افضال، حرادلبر، شازیہ ارشد، نرجس عارف، مصباح افتخار، مسزکاشف امین دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ خاتون جنت’’سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا علیھا السلام کانفرنس‘‘ 11 مارچ 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ’’سیدہ کائنات کانفرنس‘‘ سے عائشہ نذیر قادری، خانم سیدہ موسوی، فرح ناز، محترمہ نگہت اسرار، محترمہ شاہدہ ناصر، شازیہ قاسم، دُر ثمین، فرح ناز، افنان بابر ، ڈاکٹر شاہدہ مغل، ڈاکٹر نوشابہ حمید ، شازیہ قاسم ، شاہدہ ناصر، زینب ارشد، عائشہ قادری، ام حبیبہ اسماعیل اور ثمرین یاسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اہلبیت میں سے سب سے زیادہ محبت سیدہ کائنات علیھا السلام سے کرتے تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے کی تقریب منہاج القرآن ویمن لیگ کھاریاں نے منعقد کی۔ تقریب منہاج ویمن لیگ کھاریاں کی صدر محترمہ روبینہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں ہدیہ نعت و منقبت نیازی نعت کونسل نے پیش کیا۔ سابق ضلعی صدر منہاج ویمن لیگ گجرات محترمہ گلِ فردوس نے پروگرام میں خصوصی خطاب اور دعا کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.