سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ایوانِ اقبال میں منعقدہ 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں آن لائن شرکت، ان کی آمد کے موقع پر شرکاء نے کھڑے ہوکر پرشگاف نعروں سے اُن کا استقبال کیا۔
عالمی میلاد کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی بیالیسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں ننھے بچوں کی شرکت نے تقریب کو مزید خوبصورت اور پررونق بنا دیا ہے۔ ان معصوم بچوں کے دلکش اور خوبصورت ملبوسات، معصوم مسکراہٹیں اور آقا کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کے انداز دیکھنے والوں کے دل موہ لیتے ہیں۔
عالمی میلاد کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور میں منعقدہ بیالیسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شرکاء میں علما، مشائخ، طلبہ، خواتین، بچے اور ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
مصطفوی سسٹرز اور ایگرز ٹیم لالیاں کے زیرِ اہتمام ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک روح پرور کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک سے قبل ایک خوبصورت محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں حضور رحمتِ عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کا پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس بابرکت محفل میں بچوں اور اُن کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور اور اپووا کے پی چیپٹر کے زیراہتمام محترمہ زاہدہ نور کی رہائش گاہ پر ایک روح پرور اور ایمان افروز محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر اپووا کے پی چیپٹر کی جنرل سیکرٹری ناز پروین نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پُرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی انتظامی کمیٹیز برائے عالمی میلاد کانفرنس 2025 نے ایوانِ اقبال لاہور کا دورہ کیا اور کانفرنس کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزٹ کی قیادت ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ لبنیٰ مشتاق اور ممبر کوآرڈینیشن کونسل محترمہ ارشاد اقبال نے کی۔
ضیافتِ میلاد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ لبنیٰ مشتاق، ڈائریکٹر ایگرز اُمِ کلثوم، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی، ارشاد اقبال، صائمہ نور، حافظہ سحر عنبرین، رابعہ شفق، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز حنا فاطمہ سمیت ننھے مُنے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ’’ایگرز‘‘کے زیراہتمام بچوں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جامع شیخ الاسلام تک استقبال ربیع الاول ریلی نکالی۔ بچے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ ننھی بچیاں گلابی، سبز اور سنہری دوپٹے اوڑھے عقیدت و احترام کے ساتھ استقبال ربیع الاول ریلی میں شریک ہوئیں۔ مشعل برداربچے تمام راستے آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے رہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کی جانب سے ربیع الاول پلان پر خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بریفنگ کا مرکزی موضوع دروسِ سیرت اور عملی زندگی کا احیاء تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ربیع الاول پلان لانچنگ کی پُرنور تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے تنظیمی ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی نے "دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے اہداف کا حصول اور نتیجہ خیزی کا میکانیزم" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں مرکزی وفد سے ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خصوصی خطاب فرمایا۔ انہوں نے "مراکزِ علم کا قیام، استحکام اور جدید دعوتی انداز" کے موضوع پر جامع اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس منصوبے کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ (حیدرآباد) کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر کوآرڈینیشن کونسل، محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے سندھ حیدرآباد میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ منہاج القرآن کی رفاقت، اس کے اہداف اور اس کی عملی افادیت پر جامع گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب شعبہ عرفان الہدایہ کے اشتراک سے آن لائن فہم القرآن کورس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا دورانیہ 15 روز پر مشتمل تھا۔ اس کورس کا بنیادی مقصد قرآن مجید سے رجوع، اس کے فہم و تجوید کی تعلیم اور عملی زندگی میں اس کے پیغام کو نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی ایسٹ اور ویسٹ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر کوآرڈینیشن کونسل، محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے کراچی میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت، اس کے اہداف اور اس کی عملی اہمیت پر جامع روشنی ڈالی۔ محترمہ صائمہ نور نے بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت اور صحبت کی برکت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رفاقت ہی مشن مصطفویٰ کو آگے بڑھانے کا اصل ذریعہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.