سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سرائے عالمگیر: علامہ عدنان وحید قاسمی نے گرینڈ مارکی میں دروسِ عرفان القرآن کی آخری نشست سے مؤثر اندازِ بیان میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دروسِ عرفان القرآن کا مقصد معاشرے میں دینی شعور کو بیدار کرنا اور لوگوں کو قرآنِ حکیم کے پیغام سے قریب کرنا ہے۔
شکرگڑھ: علامہ صابر کمال وٹو نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ جیسے اہم اور اصلاحی موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کے ساتھ اعمالِ صالحہ دونوں دنیا اور آخرت کی کامیابی کے بنیادی تقاضے ہیں
گوجرانوالہ: علامہ منہاج الدین قادری اسکالر نظامتِ دعوت نے دروسِ عرفان القرآن کی بابرکت منعقدہ نشست سے "علمِ دین وقت کی اہم ضرورت" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فکری اور اخلاقی چیلنجز کا مقابلہ صرف قرآن و سنت کی تعلیمات سے مضبوط تعلق کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
پنڈ دادن خان: علامہ جمیل احمد زاہد نے دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے ہاشمی مارکی دھریالہ جالپ، تحصیل پنڈ دادنخان میں "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر پُرمغز اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندان ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔
ڈنگہ (ضلع گجرات): تحریکِ منہاج القرآن ڈنگہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹوبہ (پنڈ دادنخان): تحریکِ منہاج القرآن ٹوبہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
اوکاڑہ: علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے مدینہ پارک ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ میں منعقدہ نشست سے "اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے" کے موضوع پر نہایت مدلل، علمی، فکری، تحقیقی اور ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فکری و اخلاقی بحرانوں کا حل اسوۂ حسنہ کو اپنانے میں مضمر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِاہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مناہل اعجاز نے حاصل کی۔
لالیاں (ضلع چنیوٹ): علامہ فیاض بشیر قادری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیرِاہتمام جاری ’’5 روزہ دروسِ عرفان القرآن‘‘ کی جامع مسجد غوثیہ سٹی لالیاں میں منعقدہ نشست سے ’’خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار‘‘ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مثالی اسلامی گھرانے کی بنیاد باہمی محبت، احترام اور ایثار پر قائم ہوتی ہے۔
تحصیل پنڈ دادن خان شرقی ضلع جہلم غربی کے علاقے دھریالہ جالپ میں ہاشمی مارکی میں پانچ روزہ درسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بصیر پور: علامہ صابر کمال وٹو نے پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے عنوان پر ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہانوں کی کامیابی کا دارومدار ایمان اور اعمالِ صالحہ پر ہے
دیپالپور: تحریک منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نظامتِ دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسکالر اور شاگردِ رشیدِ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، محترم علامہ صابر کمال وٹو نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر ہزاروں مرد و خواتین سے خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.